کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچ اسٹوڈنٹس ایکشن کمیٹی کی طرف سے بلوچ لٹریسی کیمپئن کے تحت ”بیوٹمز چلتن کیمپس کی فعالیت“ اور دیگر تعلیمی مسائل پر ایجوکیشنل واک کا انعقاد کیا گیا۔ بلوچ اسٹوڈنٹس ایکشن کمیٹی کے مرکزی ترجمان نے میڈیا پر اپنے ایک مختصر بیان میں کہا کہ بلوچستان کے تعلیمی مسائل پر بلوچ لٹریسی کیمپئن کے تحت مختلف قسم کے پروگرامز بنائے گئے ہیں جس میں انٹرایکٹیو سیشن، ڈیٹا کلیکشن، اور ایجوکیشنل واک شامل ہیں۔ ترجمان نے مزید کہا کہ تنظیم کی جانب سے “بلوچستان کے اعٰلی تعلیمی حقوق” کے نام سے ایک منظم اگائی مہم کا بھی آغاز کیا گیا ہے، اسی تسلسل کو جاری رکھتے ہوئے سریاب کیچی بیگ میں “بیوٹمز چلتن کیمپس” کی فعالیت کے حوالے سے ایجوکیشنل واک کا انعقاد کیا گیا جس میں سریاب کے عوام اور طلبا و طالبات نے شرکت کی، ایجوکیشنل واک میں تنظیم کے مرکزی کمیٹی کے ممبران نے شرکا سے گفتگو کی اور سریاب یونٹ کے ممبران نے سریاب کے تعلیمی مسائل پر ٹیبلو ڈرامہ پیش کیا۔
نئی دہلی(قدرت روزنامہ)بھارت میں ایک شخص نے دیوالی کے موقع پر شراب کے نشے میں…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)لندن میں سابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف پاکستان تحریک…
سرکاری حج پیکج 10 لاکھ 65 ہزار سے 10 لاکھ 75 ہزار کے درمیان رکھنے…
لاہور (قدرت روزنامہ)فواد چودھری کی اہلیہ حبافواد نے وفاقی تحقیقاتی ادارے ( ایف آئی اے)…
راولپنڈی(قدرت روزنامہ)عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستانی عوام کو ملک پر مسلط قبضہ اور…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سپریم کورٹ آف پاکستان کے جج جسٹس منیب اختر کے خلاف سپریم…