شاہ رخ خان کی بیٹے سے ملاقات ، آریان والد سے ملتے ہی روپڑے

ممبئی (قدرت روزنامہ)بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان نے نارکوٹکس کنٹرول بیورومیں گرفتار بیٹے آریان خان سے ملاقات کی۔بھارتی میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ آریان خان مبینہ طور پر والد سے پہلی ملاقات کے دوران خاصے جذباتی ہوگئے اور جذبات پر قابو نہ رکھتے ہوئے رو پڑے۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے شاہ رخ خان نے این بی سی سے گرفتار بیٹے آریان خان سے ملنے کے لیے اجازت طلب کی تھی جس کے بعد آریان والد سے ملاقات کے دوران آبدیدہ ہوگئے۔ بالی ووڈ سپر سٹار شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان

کو منشیات برآمدگی کیس میں انسدادِ منشیات کے ادارے نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) کی جانب سے گرفتار کیا گیا تھا۔دوسری جانب این سی بی ذرائع کا کہنا ہے کہ گرفتار کئے گئے تمام افراد اور دو منشیات فروش مبینہ طور پر ایک دوسرے سے واٹس ایپ پر رابطے میں تھے اور چیٹ میں کوڈ ورڈز کا استعمال کرتے تھے۔این سی بی نے سٹی کورٹ کے سامنے یہ دعویٰ بھی کیا کہ آریان خان اور اس کیس کے سلسلے میں گرفتار دو دیگر افراد کی واٹس ایپ چیٹس میں چونکا دینے والا مواد سامنے آیا ہے جو کہ بین الاقوامی سطح پر منشیات کی سمگلنگ کو ظاہر کرتا ہے۔دریں اثنا معاملے کی سنگینی کو دیکھتے ہوئے اور سکیورٹی خدشات کے پیش نظر شاہ رخ خان اور ان کی ٹیم نے تمام اداکاروں اور دوستوں سے درخواست کی ہے کہ وہ ان کے گھر نہ آئیں۔

Recent Posts

پاکستان کرکٹ بورڈ کی بھی نجکاری ہونی چاہیے، فاروق ستار کی خواہش

کراچی(قدرت روزنامہ)متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے رہنما اور قومی اسمبلی کی قائمہ…

5 hours ago

نواز شریف بھی سمجھ گیا بحرانوں کا حل نکالنے کیلئے مل بیٹھنا ہوگا: محمود اچکزئی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی نے کہا ہے…

5 hours ago

پی ٹی آئی والے یاد رکھیں این آر او نہیں ملے گا، طلال چوہدری

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) پاکستان مسلم لیگ ن کے سینیٹر طلال چوہدری نے کہا ہے…

5 hours ago

اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کا بطور سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی استعفیٰ منظور

اسلام آباد ( قدرت روزنامہ ) اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کا بطور سیکرٹری جنرل پی…

6 hours ago

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا امکان، پٹرول کتنا سستا ہوگا ؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) ملک میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں16ستمبر سے مسلسل چوتھی مرتبہ…

6 hours ago

پی ٹی آئی نے مشروط اجا زت کی خلاف ورزی کی تو جلسے جلوس سے متعلق نئے قانون کااطلاق ہو گا، ڈپٹی کمشنر نے تنبہہ کردی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کا کہنا ہےکہ پی ٹی آئی کو جلسے کی…

6 hours ago