مناسک حج کا آغاز، فضا لَبییک َ اللَّھمَّ لَبیک کی صداوں سے گونجنے لگی

مکہ مکرمہ(قدرت روزنامہ ) مناسک حج کی ادائیگی کا آج سے آغاز ہو گیا .
مناسک حج کے پہلے مرحلے میں لاکھوں عازمین لبیک الھم لبیک کی صدائیں بلند کرتے ہوئے منیٰ کے لئے روانہ ہوگئے جہاں وہ قیام کریں گے .

عازمین حج بسوں کے ذریعے منیٰ پہنچیں گے . حج کا رکن اعظم وقوف عرفہ ہفتہ 15 جون کو ہوگا . لاکھوں فرزندان توحید منیٰ میں قیام کے دوران عبادات کریں گے اور ہفتے کو صبح وقوف عرفہ کے لئے میدان عرفات روانہ ہوں گے . عرفات میں حج کا خطبہ سننے کے بعد ظہر اور عصر کی نماز ملا کر ادا کی جائے گی . مغرب سے قبل حجاج کرام مزدلفہ کی طرف روانہ ہوں گے اور وہاں مغرب اور عشا کی نماز اکٹھی پڑھیں گے . مزدلفہ میں حجاج کرام رمی جمرات کے لئے کنکریاں اکٹھی کریں گے . اتوار کی صبح حجاج کرام واپس منیٰ روانہ ہوں گے اور رمی جمرات کریں گے جس کے بعد قربانی کی جائے گی اور عازمین کا فریضہ حج مکمل ہو جائے گا .

. .

متعلقہ خبریں