اسلام آباد (قدرت روزنامہ)آزاد کشمیر ہائیکورٹ نے شاعر احمد فرہاد کی ضمانت کی درخواست 2 لاکھ روپے مچلکوں کی عوض ضمانت کی درخواست منظور کرلی ہے۔
آزاد کشمیر ہائیکورٹ میں احمد فرہاد کے وکیل کے ڈی خان نے پیش ہو کر دلائل دیے، کچھ دیر میں کورٹ آرڈر جاری ہو جائیں گے۔
وکیل احمد فرہاد مچلکے جمع کرانے کی صورت میں آج دفتری اوقات میں احمد فرہاد کو جوڈیشل لاک اپ سے رہا کیا جا سکتا ہے۔
گرفتار کشمیری شاعر احمد فرہاد پر الزام ہے کہ انہوں نے سوشل میڈیا آئی ڈی سے اشتعال انگیزاور اداروں کے خلاف نفرت انگیز پوسٹیں شیئر کی تھیں۔
واضح رہے کہ 4 جون کو مظفر آباد کی انسدادِ دہشت گردی عدالت نے شاعر احمد فرہاد کی جانب سے دائر درخواست پر محفوظ شدہ فیصلہ سناتے ہوئے ان کی ضمانت کی استدعا مسترد کردی تھی، اس سے قبل عدالت نے احمد فرہاد کی درخواست ضمانت پر سماعت اور بحث مکمل ہونے کے بعد فیصلہ محفوظ کیا تھا۔
اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وفاقی کابینہ نے حج پالیسی 2025 کی منظوری دے دی۔ نجی ٹی…
اس سال ان سات میدان جنگ سمجھے جانی والی ریاستوں میں کسی بھی امیدوار کیلئے…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ ) چینی کی برآمد کے معاملے پر وفاقی اور خیبرپختونخوآمنے سامنے آگئے…
اضافہ اگست 2024 کی ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا کراچی(قدرت روزنامہ)نیشنل الیکٹرک پاور…
آذر بائیجان 2 ارب ڈالر کے سمجھوتوں پر دستخط کیلیے تیار ہے، کئی شعبوں سے…
اداکارہ بگ باس او ٹی ٹی 3 میں مقبول کنٹسٹنٹ رہ چکی ہیں مدینہ (قدرت…