اسٹاک ایکسچینج میں آج پھر ریکارڈ قائم، انڈیکس 77 ہزار کی نئی سطح عبور کرگیا


کراچی(قدرت روزنامہ) پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج مسلسل دوسرے دن بڑی تیزی کے رجحان کے ساتھ نیا ریکارڈ قائم ہوا ہے، جس کے نتیجے میں انڈیکس 77 ہزار پوائنٹس کی نئی سطح بھی عبور کرگیا۔
حکومت کی جانب سے وفاقی بجٹ پیش کیے جانے کے اگلے ہی روز (جمعرات کو) پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ریکارڈ تیزی دیکھنے میں آئی تھی، جس میں کاروباری دورانیے میں ایک ہی دن میں 4 نفسیاتی سطحیں عبور ہونے کا نیا ریکارڈ قائم ہوا تھا۔
آج جمعہ کے روز بھی پی ایس ایکس میں کاروبار کے آغاز ہی سے تیزی کا رجحان ہے، جس میں ابتدائی طور پر 186 پوائنٹس کی تیزی کے ساتھ کاروبار شروع ہوا اور 100 انڈیکس بڑھ کر 76 ہزار 208 پوائنٹس کی سطح پر آ گیا۔ بعد ازاں کاروبار میں بتدریج مزید تیزی آئی انڈیکس 1073 پوائنٹس کی تیزی کے ساتھ ملکی تاریخ میں پہلی بار 77 ہزار پوائنٹس کی سطح بھی عبور کرگیا۔
اسٹاک ایکسچینج میں ریکارڈ تیزی کے نتیجے میں کے ایس ای 100 انڈیکس بڑھ کر 77281 پوائنٹس کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ چکا ہے۔

Recent Posts

’تارک مہتا کا الٹا چشمہ‘ کی اداکارہ پلک سدھوانی کو قانونی نوٹس مل گیا

ممبئی(قدرت روزنامہ)بھارتی کامیڈی ڈرامہ ’تارک مہتا کا الٹا چشمہ‘ کی معروف اداکارہ پلک سدھوانی کو…

34 mins ago

قومی ٹیم کی سلیکشن کمیٹی کے رکن محمدیوسف کے استعفے کی اندروانی کہانی سامنے آگئی

لاہور (قدرت روزنامہ)پاکستان ٹیم کی سلیکشن کمیٹی کے ممبر محمدیوسف کے استعفے کی اندرونی کہانی…

51 mins ago

آئیفا ایوارڈ، شاہ رخ خان بہترین اداکار قرار پائے

ابوظہبی (قدرت روزنامہ) بالی وڈ کے میگا سٹار شاہ رخ خان نے انٹرنیشنل انڈین فلم…

1 hour ago

ہنی سنگھ کا پاکستان آنے کا اعلان

دبئی (قدرت روزنامہ)بھارت کے مشہور ریپر اور گلوکار ہنی سنگھ نے اپنے اگلے بین الاقوامی…

1 hour ago

کراچی؛ گڈاپ ٹاؤن کے فارم ہاؤس میں شدید ہوائی فائرنگ، 22 نوجوان گرفتار

کراچی(قدرت روزنامہ)گڈاپ ٹاؤن کے علاقے میں فام ہاؤس میں شدید ہوائی فائرنگ سے ایک خاتون…

1 hour ago

وزیر اعلیٰ کی پنجگور میں بے گناہ مزدوروں پرفائرنگ کی شدید مذمت،سوگوار خاندانوں سےاظہار افسوس

لاہور( قدرت روزنامہ)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پنجگور میں بے گناہ مزدوروں پرفائرنگ کی…

1 hour ago