ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ سپر 8 مرحلے میں رسائی کا معاملہ، پاکستان کیلئے اچھی خبر آ گئی

نیویارک(قدرت روزنامہ )آئی سی سی مینز ٹی 20 ورلڈ کپ میں آئرلینڈ اور امریکا کے میچ کے موقع پر فلوریڈا میں موسم بہتر ہونے کے امکانات بڑھ گئے، میچ کے دوران اکثر وقت بارش کا امکان صرف 30 فیصد رہ گیا۔
نجی ٹی وی آج نیوز کے مطابق امریکی ریاست فلوریڈا میں شدید بارشوں کے بعد سیلابی صورتحال ہے جس کے باعث آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کے شیڈول میچز کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔ٹی 20 ورلڈ کپ میں آج امریکا اور آئرلینڈ کا اہم میچ فلوریڈ ا میں شیڈول ہے، اگلے مرحلے میں پہنچنے کی پاکستان کی امیدیں برقرار رکھنے کے لیے اس میچ میں آئرلینڈ کی جیت ضروری ہے، اس میچ میں آئرش ٹیم کی کامیابی پاکستان کی کامیابی ہوگی۔اگر بارش کے باعث میچ نہیں ہوا تو امریکا سپر 8 مرحلے میں جائے گا اور پاکستان کا ایونٹ میں سفر ختم ہوجائے گا۔

گزشتہ روز کی طوفانی بارش کے باعث فلوریڈا میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی تھی تاہم آج فلوریڈا میں موسم بہتر ہونے لگا ہے اور بارش کا سلسلہ رکا ہوا ہے جبکہ جمعے کو شدید بارش کی پیشگوئی ضرور ہے لیکن اس کی امکانات اب 70 فیصد ہیں۔میچ کے دوران دن 12 بجے کے لگ بھگ بارش کا 30 فیصد امکان ہے، میچ مقامی وقت کے مطابق صبح 10 بج کر 30 منٹ پر شروع ہوگا ۔میچ کو نتیجہ خیز بنانے کے لیے دونوں اننگز میں کم از کم 5 اوورز کا کھیل لازمی ہے، میچ کے لیے 90 منٹ کا اضافی ٹائم بھی موجود ہوگا۔

Recent Posts

بشریٰ بی بی کی رہائی میرٹ پر ہوئی، بیرسٹر گوہر نے عمران خان کی رہائی کا بھی عندیہ دیدیا

راولپنڈی(قدرت روزنامہ)چیئرمین تحریک انصاف بیرسٹر گوہر نے کہاہے کہ بشریٰ بی بی کی رہائی میرٹ…

12 mins ago

اقوام متحدہ فلسطین و کشمیرکے مسلمانوں کوحق دلانے میں کردار ادا کرے:مریم نواز

لاہور(قدرت روزنامہ )وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ سے اپیل کرتے…

16 mins ago

انٹربینک میں ڈالر 277 روپے 80 پیسے کا ہوگیا

انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں7 پیسے کا اضافہ کراچی (قدرت روزنامہ)تبادلہ مارکیٹ میں ڈالر…

17 mins ago

بشریٰ بی بی رہائی کے بعد کہاں قیام کریں گی؟ وکیل خالد یوسف کا اہم بیان

راولپنڈی(قدرت روزنامہ)بشریٰ بی بی کے وکیل خالد یوسف چودھری نے کہا ہے کہ امید ہے…

20 mins ago

بشریٰ بی بی کو اڈیالہ جیل سے رہا کردیا گیا

راولپنڈی(قدرت روزنامہ)تحریک انصاف کے بانی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو اڈیالہ جیل…

24 mins ago

زندگی رہی تو کل آپ سے ملاقات ہوگی،چیف جسٹس پاکستان اور وکیل فاروق ملک میں مکالمہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)سپریم کورٹ کے عدالتی عملے نے کہاکہ چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کا…

37 mins ago