سپریم کورٹ میں الیکشن ٹربیونلز کیخلاف الیکشن کمیشن کی اپیل سماعت کیلئے مقرر


چیف جسٹس قاضی فائزعیسیٰ اور جسٹس نعیم افغان پرمشتمل 2 رکنی بینچ 20 سماعت کرے گا
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سپریم کورٹ آف پاکستان نے الیکشن ٹربیونلز کی تشکیل کے خلاف الیکشن کمیشن کی اپیل سماعت کے لیے مقرر کر دی، چیف جسٹس قاضی فائزعیسیٰ اور جسٹس نعیم افغان پرمشتمل 2 رکنی بینچ 20 سماعت کرے گا۔
سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن کی الیکشن ٹربیونلز کی تشکیل کے خلاف اپیل 20 جون کو سماعت کے لیے مقرر کر دی۔ چیف جسٹس قاضی فائزعیسیٰ اور جسٹس نعیم افغان پرمشتمل 2 رکنی بینچ سماعت کرے گا۔
الیکشن کمیشن نے لاہورہائیکورٹ کے فیصلے کے خلاف اپیل دائر کی، جس میں الیکشن کمیشن کا مؤقف ہے کہ الیکشن ٹربیونلز کی تشکیل الیکش کمیشن کا اختیار ہے، ہائیکورٹ الیکشن کمیشن کے اختیارات استعمال نہیں کرسکتی۔
الیکشن کمیشن نے اپیل میں سپریم کورٹ سے لاہور ہائیکورٹ کا فیصلہ معطل کرنے کی استدعا بھی کر رکھی ہے ۔ یاد رہے کہ لاہور ہائیکورٹ کے الیکشن ٹربیونلز کے قیام کے خلاف الیکشن کمیشن نے سپریم کورٹ سے رجوع کیا تھا۔
واضح رہے کہ 12 جون کو لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے پر چیف جسٹس شہزاد ملک نے 8 ٹربیونلز کی تشکیل کے احکامات جاری کیے تھے۔ 6 نئے ٹربیونلز کے علاوہ لاہور اور ملتان میں موجودہ ٹربیونل میں کام کرنے والے دو ججوں کو پڑوسی اضلاع اور تحصیلوں کے حلقے دوبارہ تفویض کیے گئے ہیں۔

Recent Posts

لاہور کے تعلیمی اداروں میں ہراسگی؛ ڈی جی ایف آئی اے کی سربراہی میں کمیٹی بنانے کی ہدایت

لاہور(قدرت روزنامہ) تعلیمی اداروں میں حالیہ واقعات سے متعلق لاہور ہائیکورٹ نے ڈی جی ایف…

20 mins ago

آئی ایم ایف کا سالانہ اجلاس؛ پاکستانی وفد آئندہ ہفتے امریکا جائے گا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب اگلے ہفتے آئی ایم ایف اورعالمی بینک…

29 mins ago

سپریم کورٹ؛ سرکاری ملازمین کے بچوں سے متعلق کوٹہ پالیسی و پیکیجز غیر قانونی قرار

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) سپریم کورٹ نے سرکاری ملازمین کے بچوں سے متعلق کوٹہ پالیسی و…

36 mins ago

طالبہ زیادتی فیک نیوز: احتجاج پر گرفتار 100 کے قریب طلبا رہا

راولپنڈی(قدرت روزنامہ) طلبا سے مبینہ زیادتی کی خبروں پر احتجاج کرنے پر پنڈی سے گرفتار…

44 mins ago

پی ٹی آئی احتجاج کی کال؛ لاہور سے 350 سے زائد کارکنان زیر حراست

لاہور(قدرت روزنامہ) تحریک انصاف کی احتجاج کی کال کے بعد لاہور پولیس نے کریک ڈاؤن…

55 mins ago

انسانی بنیادوں پرڈاکٹر عافیہ کی رہائی کا حکم دیں، وزیراعظم کا امریکی صدر کوخط

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وزیراعظم شہباز شریف نے امریکی جیل میں قید ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی…

1 hour ago