شاہ رخ خان اپنے پاکستانی بھانجے بھانجی سے کیا باتیں کرتے ہیں۔۔ ماہین خان نے ماموں کے بارے میں کیا کچھ بتایا؟


پشاور(قدرت روزنامہ)”شاہ رُخ ماموں میسج کرتے ہیں. ان سے ہماری بات بھی ہوتی ہے. جب امی زندہ تھیں تو وہ ان سے ملنے جاتی تھیں. لوگ یقین نہیں کرتے کہ شاہ رخ خان ہمارے ماموں ہیں اور جب انھیں اپنی امی کی تصویر دکھاتی ہوں تو لوگ انھیں میری امی ماننے سے ہی انکار کردیتے ہیں”
یہ کہنا ہے ماہین خان کا جن کا تعلق پشاور سے ہے. ماہین خان بھارتی سوپر اسٹار شاہ رُخ خان کی کزن سسٹر نور جہاں کی بیٹی ہیں جن کا انتقال 2020 میں کینسر کی جنگ لڑتے ہوگیا تھا.
نور جہاں نے بھائی کی محبت میں اپنے بڑے بیٹے کا نام بھی شاہ رخ خان رکھا تھا. شاہ رخ خان کہتے ہیں کہ ان کی اپنے ماموں سے بات چیت ہوتی ہے وہ اکثر میسج بھیجتے ہیں اوے بھانجے پھر انگریزی میں بات چیت کرتے ہیں. شاہ رُخ کے بیٹے آریان موڈی ہیں کبھی وہ بات کرتے ہیں کبھی 6 ماہ تک غائب ہوجاتے ہیں جبکہ ان کی بیٹی سوہانا سے اکثر بات چیت ہوتی ہے.
نور جہاں کے شوہر آصف برہان کا کہنا ہے کہ جب وہ دونوں شاہ رخ سے ملنے بھارت گئے تھے تب وہ فلیٹ میں رہتے تھے. بہن کو دیکھ کر اپنے ڈرائیور کو چھٹی دے دی تھی کہ جب تک میری بہن یہاں ہیں میں خود گاڑی چلاؤں گا. یہ اس کا احترام کا طریقہ تھا.
آصف برہان نے مزید کہا کہ شاہ رخ خود پاکستان آنا چاہتا ہے کیونکہ یہاں اس کا آبائی شہر ہے لوگ ہیں لیکن سیاست کی وجہ سے دوریاں ہوگئی ہیں. جبکہ ان کی بھانجی ماہین خان میڈیا سائنس پڑھ رہی ہیں اور میڈیا میں آنا چاہتی ہیں. ان کا ٹک ٹاک پر اکاؤنٹ بھی ہے.

Recent Posts

دوران حج خاتون کے ہاں بچے کی پیدائش،نام عرفات رکھ دیا گیا

ریاض(قدرت روزنامہ)پاکستان سے تعلق رکھنے والی 34 سالہ خاتون نے عرفات کی پہاڑی پر صحت…

2 days ago

رواں سال کا سب سے چھوٹا دن اور سب سے چھوٹی رات کون سی ہوگی ؟ جانیے

لاہور (قدرت روزنامہ) ماہرین فلکیات نے کہا ہے کہ 20 جون کو سال کا طویل…

2 days ago

تعمیراتی شعبےکے لیے بری خبر، سیمنٹ کی ریٹیل قیمت میں اضافہ

لاہور (قدرت روزنامہ) تعمیراتی شعبے کے لیے بڑی خبر سامنے آئی ہے، ملک میں سیمنٹ…

2 days ago

اونٹ اور گدھے کی ٹانگ کاٹنے والوں کو کھلا نہیں چھوڑسکتے،گورنر سندھ

کراچی (قدرت روزنامہ) گورنرسندھ کامران ٹیسوری کا کہنا ہے کہ سانگھڑ میں اونٹنی کی ٹانگ…

2 days ago

پنجاب حکومت کے 100 دن، عوام کا مریم نواز کی کارکردگی پر اظہارِ اطمینان

لاہور (قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی صوبائی حکومت کے ابتدائی 100 دن مکمل ہوگئے…

2 days ago

وفاقی بجٹ کے بعد تعمیراتی سریے کی تازہ قیمت سامنے آگئی

بجٹ میں اسٹیل مصنوعات کی درآمدی ڈیوٹیز میں اضافے کی تجویز اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی…

2 days ago