بلوچستان میں پانی کی سطح تشویشناک حد تک گر چکی ہے،گورنر بلوچستان

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)گورنر بلوچستان سید ظہور احمد آغا نے کہا ہے کہ بلوچستان میں پانی کی سطح تشویشناک حد تک گر چکی ہے اگر صوبے میں آبی ذخائر کے حوالے سے جامع حکمت عملی وضع نہ کی گئی تو پورا صوبہ بالخصوص صوبائی دارالحکومت کوئٹہ کئی خطرات سے دوچار ہو سکتا ہے انہوں نے کہا کہ وزیراعظم پاکستان عمران خان نے وفاقی ترقیاتی منصوبوں کی ترجیحات میں بلوچستان کو خصوصی ترجیح دی ہے. وفاقی پی ایس ڈی پی کے تحت صوبہ بلوچستان میں جاری 230 ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل سے نئی انقلابی تبدیلیاں رونما ہوگئیں. ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کے روز گورنر ہاؤس کوئٹہ میں وفاقی پی ایس ڈی پی کے تحت صوبہ بلوچستان میں مختلف جاری ترقیاتی منصوبوں پر بریفنگ کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ بریفنگ کے دوران صوبائی سیکرٹری پی اینڈ ڈی ڈیپارٹمنٹ عبداللہ خان اور چیف آف سیکشن عارف شاہ بھی موجود تھے. گورنر بلوچستان سید ظہور احمد آغا نے کہا کہ وفاقی پی ایس ڈی پی کے تحت صوبہ بلوچستان میں قومی شاہراہوں کی تعمیر، نئے ڈیموں کی تعمیر، توانائی کے نئے منصوبے اور زیر تکمیل مختلف منصوبوں کے لئے فنڈز کی فراہمی سے پسماندگی کا خاتمہ ہو جائے گا. انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کی عوام دوست پالیسیوں کو عوامی سطح پر زبردست پذیرائی مل رہی ہے۔

Recent Posts

ژوب میں دہشتگردوں کا حملہ، ایک سیکیورٹی اہلکار شہید، 3 زخمی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بلوچستان کے ضلع ژوب کی تحصیل ژوب میں اینٹی ٹیررازم فورس (اے…

18 mins ago

حکومت نے فسطائیت کی انتہا کی، پیچھے نہیں ہٹیں گے، آئندہ زیادہ منظم جلسہ کرینگے، بیرسٹر گوہر خان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین بیرسٹر گوہر خان نے…

28 mins ago

بلوچستان کے سرکاری افسران زکوٰۃ کی رقم ڈکار گئے، آڈٹ جنرل کی رپورٹ میں انکشاف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بلوچستان کے محکمہ زکوٰۃ میں بےقاعدگیوں کا انکشاف، آڈیٹرجنرل پاکستان کی آڈٹ…

49 mins ago

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے مخصوص نشستوں سے متعلق اکثریتی ججز کی وضاحت پر اہم سوالات اٹھا دیے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس قاضی فائز عیسٰی نے پاکستان تحریک انصاف…

57 mins ago

سابق کرکٹر مشتاق احمد کی صاحبزادی پیاگھر سدھار گئیں، قومی کھلاڑیوں کی تقریب میں شرکت

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)قومی کرکٹ ٹیم کے سابق مایہ ناز کھلاڑی مشتاق احمد کی صاحبزادی…

1 hour ago

پی ٹی آئی جلسہ کامیاب رہا، فواد چوہدری کا دعویٰ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا ہے کہ تمام تر رکاوٹوں…

1 hour ago