یہ کیش پیک ڈویلپمنٹ بجٹ ہے ، ایک مہینے میں غربت میں کمی نہیں لائی جاسکتی: مریم اورنگزیب اور مجتبیٰ شجاع الرحمان پوسٹ بجٹ پریس کا نفرنس

لاہور(قدرت روزنامہ )سینئرصوبائی وزیرمریم اورنگزیب نے وزیرخزانہ پنجاب مجتبیٰ شجاع الرحمان کے ہمراہ پوسٹ بجٹ 2025۔2024 سے متعلق پریس کا نفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ بجٹ کے پس منظرمیں وزیراعظم شہباز شریف اور وزیراعلی پنجاب مریم نواز کاعوامی ریلیف اورمعاشی استحکام کا نظریہ کاربند ہے۔ ملکی مفاد میں مشکل فیصلے لیتے ہوئے مریم نواز گزشتہ 3 ماہ سے انتھک محنت کے ذریعے معیشت کو درست نہج پر استوار کرنے میں مصروف عمل ہیں۔عوام کی سہولت کے لیے سروس ڈیلیوری سیکٹر میں بہترین کام ان کی اولین ترجیح ہے۔پنجاب حکومت نے 842بلین روپے پرمشتمل ایک ترقیاتی بجٹ پیش کیا ہے جس میں سے پہلی دفعہ 530بلین کے ڈیڈمنصوبے ختم کرکے عوام کی فلاح وبہبود پر مبنی پراجیکٹس پرمختص کیے گیے ہیں۔یہ کیش پیک ڈویلپمنٹ بجٹ ہے .

ا نہوں نے کہا کہ مریم نواز کی صحت،تعلیم اورہیلتھ سروس ڈیلیوری پر خصوصی توجہ ہے۔ان کے جاری کردہ کلینک ان ویلز کے ذریعے اب تک 60لاکھ لوگوں کو صحت کی سہولیات ان کے گھر کی دہلیز پر فراہم کی گئی ہیں اسی طرح ایک لاکھ افراد فیلڈ ہسپتال سے بھی مستفید ہوچکے ہیں۔پنجاب کے تمام تر ہسپتالوں کی اپگریڈیشن اورریویمپنگ کے لیے خطیر رقم مختص کی گئی ہے اس کے علاوہ نواز شریف کینسرہسپتال،نوازشریف کارڈیک ہسپتال اوردیگر ہسپتال بھی حکومتی پلاننگ میں شامل ہیں۔موجودہ حکومت نے عوامی فلاح کے پچھلے منصوبوں کوروکنے کی بجائے انہیں مزید بہتر اورشفاف بنایا ہے۔بچوں کو کوالٹی ایجوکیشن کی فراہمی کے لیے پہلی دفعہ کریکلم ٹیچرٹریننگ اتھارٹی کا قیام،آؤٹ آف سکول بچوں اورنوجوانوں کو روزگارکی فراہمی کے سکلز ڈویلپمنٹ کے منصوبے کے لیے بجٹ میں رقم رکھی گئی ہے۔شعبہ زراعت میں بلاسود قرضے،کسان کارڈ،ٹیوب ویلز کی سولرائزیشن،ای میکانائزیشن،سبسیڈائز سپرسیڈرزاور ایگری مشینوں کے لیے بھی بجٹ میں رقم مخصوص کی گئی ہے۔سولرٹیکنالوجی اورکینولہ سیڈ کی پروموشن کے لیے بجٹ رکھاگیا ہے۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ صوبے بھرمیں لوکل گورنمنٹ میں پہلی دفعہ سالڈویسٹ مینجمنٹ میں بلاتفریق اینڈ ٹواینڈ منصوبے کے لیے رقم مختص کی گئی ہے۔اسی طرح فارسٹ،وائلڈ لائف،فشریزمیں پہلی دفعہ شرمپ فارمنگ اورایکواکلچرکے لئے پائلٹ پراجیکٹ کے ذریعے فروغ دینے کے لیے بجٹ رکھاگیا ہے۔وائلڈ لائف اورجنگلات میں آگ بجھانے کے لیے آلات کے لیے 27بلین سے25بلین کااضافہ کیاگیا ہے۔سموگ فری پنجاب اورخصوصاًلاہور کے لیے انٹیگریٹڈپلان بنایاگیا ہے جس پر 2ماہ قبل سے ہی آغازکیاجاچکا ہے۔ماحول کے تحفظ کے لیے EPA کی جگہ کوانوائرمنٹل پروٹیکشن اتھارٹی کا قیام عمل میں لایاجائے گا۔سوشل اکنامک رجسٹری کے ذریعے ٹارگیڈڈمنصوبہ بندی کرنے کے لیے بجٹ میں منصوبہ شامل کیاگیا ہے۔یاد رہے کہ شہبازشریف نے اپنی سیاست سے بالاترہوکرملک کوڈیفالٹ سے بچایا،درست فیصلے کیے اور معیشت کے ساتھ کوئی کھلواڑنہ ہونے دیا۔یہ بجٹ بھی اس درست سمت کوواضح کردیتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایک بلین فنڈ صحافیوں کی فلا ح کے لیے بجٹ میں رکھا ہے۔کلچرو ثقافت کے تحفظ وفروغ کے لیے 4سے6بلین رکھا گیاہے۔ٹیکنالوجی سیڈ،ہیومن رائٹس،مینارٹیزاور خواتین کو معاشی طورپر خودکفیل بنانے کے لیے دیہی علاقوں میں بچیوں کوگھربیٹھے انگلش اورآئی ٹی سکلز کے لئے بھی رقم رکھی ہے۔سیاحت کوفروغ دینے کے لیے مری کے لیے پلان،ایکوسائٹس کی بحالی کامنصوبہ اورکھیلتا پنجاب پروگرام کے تحت نوجوانوں کے لیے بلاتفریق پنجاب بھرمیں پلے گراؤنڈز اور سپورٹس کی بحالی وترقی کے لیے منصوبہ رکھاگیا ہے۔13بلین سے5.16بلین فیملی پلاننگ اور بہبودآبادی کے لیے مختص کیاگیا۔

سینئرصوبائی وزیر کاکہنا تھا کہ پنجاب کے بجٹ میں کوئی ٹیکس نہیں لگایا گیا،تنقید ہورہی ہے،بلاشبہ تنقید ہی وہ فورم ہے جس سے درستگی آسکتی ہے۔اپوزیشن کاکام توتصیح کے ساتھ بہتری لانابھی ہے اسی لیے اب ہمیں عدم استحکام کی بجائے فوکسڈ ہوکرپاکستان کے ہرشعبے میں کام کرنا ہے۔نوجوانوں کے ہاتھ میں پیٹرول بم کی بجائے آئی ٹی دینا ہے۔نواز شریف آئی ٹی سٹی پرکام ہوچکا ہے،اپنی چھت اپنا گھر سکیم کومختلف منصوبوں کے ہمراہ دیکھاجارہا ہے۔پہلی دفعہ ائیرایمبولینس سروس کا آغاز کیاجارہا ہے۔لاہورڈویلپمنٹ پروجیکٹ کووزیراعلی خودمانیٹرکریں گی۔ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ پلان بھی شروع کیاجائیگا۔ای بسسز اور نوجوانوں کے لیے 30ہزارای بائیکس جن میں 10ہزاربچیوں کے لیے ہونگی۔پنجاب کو ماحول دوست ماس ٹرانزٹ کی طرف لارہے ہیں۔سٹیٹ آف دی آرٹ کینسرہسپتال کامنصوبہ،گلوبل آئی ٹی سرٹیفیکیشن،ای لائیبریریز،77سروسز پرمحیط مریم کی دستک کے منصوبے کے ذریعے فراہم کی جائیں گی،لاہور میں 10میجرسروسز پرمشتمل مریم کی دستک کا آغاز کردیا گیا ہے۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ پنجاب بھرمیں روڈ ریسٹوریشن نیٹ ورک بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔پورے پنجاب کو محفوظ بنانے کے لیے ضلعی سطح پرسیف سٹی کامنصوبہ اگلے سال مارچ تک مکمل کرلیاجائے گا۔ویمن ہاسٹل،گرین کریڈٹ پروگرام اور 3بلین پر محیط وزیراعلی گورنمنٹ سٹی شروع کیاجائے گا۔سپیشل ایجوکیشن کے لیے 4. 1بلین سے 8. 2 بلین بجٹ مختص کیاگیا ہے۔خصوصی بچوں کی تعلیم وتربیت کے لیے پرائیویٹ سیکٹرکی شمولیت کوبھی یقینی بنایاجائے گا۔پہلی دفعہ ٹرانسجینڈرز کی سکل ڈویلپمنٹ کاپروگرام شروع کیاجا ئے گا۔سپیشل افراد کے لیے ہمت کارڈاور پنجاب کے لوگوں کے لیے نگہبان کارڈلایاجارہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے مہنگائی پرقابوپاتے ہوئے روٹی 35روپے سے 12 روپے کی اور باقی تمام اشیائے خورونوش میں بھی کمی کی ہے۔ان کاسارافوکس لوگوں کوریلیف اورروزگار کی فراہمی پرمرکوز ہے۔ مریم نواز باہمت فیصلے کررہی ہیں ان درست فیصلوں سے عوام اورصوبہ ترقی کرے گا۔عوام سے بھی اپیل ہے کہ سروس ڈلیوری میں بہتری لانے کے لیے ٹیکس دیں۔پانچ سال حکومت کا بازوبنیں کیونکہ اکنامک استحکام ہی درحقیقت ملکی استحکام ہوتا ہے۔

صحافیوں کے سوالوں کاجواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کسی بھی ملک میں ایک مہینے میں غربت میں کمی نہیں لائی جاسکتی،ہم نے بینظیرانکم سپورٹ پروگرام میں سکلز ڈویلپمنٹ کو اپ گریڈ کرنے کے لیے بجٹ رکھا ہے۔سموگ کے حوالے سے سوال کا جواب دیتے ہو ئے مریم اورنگزیب کاکہنا تھا کہ حکومت پنجاب کا صوبے کی تاریخ میں پہلی دفعہ5. 30بلین مختص کیاجانا ماحول دوست فیصلہ ہے جس میں انڈسٹری میں ایمیشن کنٹرولرزکی تنصیب،ای ٹرانسپورٹ،ٹری پلانٹیشن،گرین فناسنگ،گرین کاربن،سولرونڈ انرجی پرشفنٹگ کی جائے گی۔پہلی دفعہ حکومت پنجاب کسان کی آسانی کے لیے بلاسود کسان کارڈ دے گی،ایگریکلچرمال،ٹریکٹرزکریڈٹ سکیم اورسولرائزڈ ٹیوب ویلزدے جائیں گے مڈل مین کی ملی بھگت کے خاتمے کے لیے شعبہ زراعت کے لیے 400ارب کابجٹ رکھا گیا ہے۔

وزیر خزانہ مجتبیٰ شجاع الرحمان نے پوسٹ بجٹ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حکومت نے پچھلے ساڑھے تین ماہ میں وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کی متحرک قیادت میں جتنا کام کیا اس کی ماضی میں کوئی مثال نہیں ملتی۔ساڑھے تین ماہ کے مختصر عرصہ میں 50سے زائد نئے اقدامات متعارف کروائے گئے۔ پنجاب کا آ ئند ہ مالی سال کا بجٹ ایک تاریخی بجٹ ہے جس کا کل حجم 5 ہزار 446 ارب ہے جس میں ترقیاتی مقاصد کے لیے 842 ارب روپے کے ریکارڈ فنڈز مختص کیے گئے ہیں۔ بجٹ میں مختص کردہ ترقیاتی فنڈز کی اچھی بات یہ ہے کہ اس بار ہمارے پاس ان کا مکمل کیش کور موجود ہے یعنی اس بار ترقیاتی اخراجات کے لیے جو فنڈز مختص کئے گئے ہیں انہیں صرف مختص نہیں کیا گیا بلکہ انھیں استعمال میں بھی لایا جائے گا۔پنجاب کا بجٹ ایک سر پلس بجٹ ہے۔ بجٹ میں بیرونی شراکت داری کے منصوبوں اور پروگرامز کے لیے 161.3ارب روپے مختص کیے گئے ہیں۔بجٹ میں جاری اخراجات اور سروس ڈیلیوری کا تخمینہ 2 ہزار 633 ارب روپے لگایا گیا ہے جو پچھلے سال سے 27فیصد زیادہ ہے۔ بجٹ میں غریب پرور سماجی تحفظ کے اقدامات کے لیے 130ارب روپے مختص کیے گئے ہیں جبکہ فوڈ اکاؤنٹ ٹو کا حجم 470ارب روپے مقرر کیا گیا ہے۔گندم کے قرض کی واپسی کے لیے 375ارب روپے رکھے گئے ہیں۔ پنجاب حکومت وزیر اعلیٰ مریم نواز کی زیرک قیادت میں آ ئند ہ مالی سال میں 1954سے چلنے والے اس اکاؤنٹ کو زیرو کریں گے جو پنجاب فنانس ڈیپارٹمنٹ کی بڑی کامیابی ہوگی۔

Recent Posts

دوران حج خاتون کے ہاں بچے کی پیدائش،نام عرفات رکھ دیا گیا

ریاض(قدرت روزنامہ)پاکستان سے تعلق رکھنے والی 34 سالہ خاتون نے عرفات کی پہاڑی پر صحت…

2 days ago

رواں سال کا سب سے چھوٹا دن اور سب سے چھوٹی رات کون سی ہوگی ؟ جانیے

لاہور (قدرت روزنامہ) ماہرین فلکیات نے کہا ہے کہ 20 جون کو سال کا طویل…

2 days ago

تعمیراتی شعبےکے لیے بری خبر، سیمنٹ کی ریٹیل قیمت میں اضافہ

لاہور (قدرت روزنامہ) تعمیراتی شعبے کے لیے بڑی خبر سامنے آئی ہے، ملک میں سیمنٹ…

2 days ago

اونٹ اور گدھے کی ٹانگ کاٹنے والوں کو کھلا نہیں چھوڑسکتے،گورنر سندھ

کراچی (قدرت روزنامہ) گورنرسندھ کامران ٹیسوری کا کہنا ہے کہ سانگھڑ میں اونٹنی کی ٹانگ…

2 days ago

پنجاب حکومت کے 100 دن، عوام کا مریم نواز کی کارکردگی پر اظہارِ اطمینان

لاہور (قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی صوبائی حکومت کے ابتدائی 100 دن مکمل ہوگئے…

2 days ago

وفاقی بجٹ کے بعد تعمیراتی سریے کی تازہ قیمت سامنے آگئی

بجٹ میں اسٹیل مصنوعات کی درآمدی ڈیوٹیز میں اضافے کی تجویز اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی…

2 days ago