ٹی 20 ورلڈ کپ، فورٹ لاوڈرہل میں بارش پاکستانیوں کے ارمان ٹھنڈے کرنے لگی
فلوریڈا(قدرت روزنامہ) فورٹ لاوڈرہل میں جاری موسلادھار بارش پاکستانی شائقین کرکٹ کے امیدوں پر پانی پھیرتی نظر آرہی ہے۔
تفصیلات کے مطابق فورٹ لاوڑر ہل میں آج آئرلینڈ اور امریکہ کے درمیان اہم میچ کھیلا جانا ہے ، آئرلینڈ کی جیت کی صورت میں پاکستان کی سپر ایٹ راؤنڈ میں رسائی ممکن ہوسکے گی تاہم بارش کے باعث ابھی تک میچ کا ٹاس نہیں ہوسکا ہے ۔ میچ منسوخ ہونے کی صورت میں پاکستان کا ورلڈ کپ کا سفر ختم ہو جائے گا۔گروپ اے سے بھارت کی ٹیم پہلے ہی سپر ایٹ رائونڈ کیلئے کوالیفائی کرچکی ہے،پاکستان اور آئرلینڈ کے درمیان 16 جون کو آخری کسی اہمیت کا حامل نہیں رہے گا۔