عیدالاضحیٰ سے قبل مہنگائی میں کتنا اضافہ ہو گیا ؟ پریشان کن انکشاف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ )ادارہ شماریات نے مہنگائی کے ہفتہ وار اعدادو شمار جاری کر دیئے جس کے مطابق عیدالاضحیٰ سے قبل مہنگائی کی شرح میں 1.30 فیصد نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیاہے .
ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق سالانہ بنیادپرمہنگائی کی شرح23فیصدسے تجاوز کر گئی ہے ، ایک ہفتے میں19اشیائے ضروریہ مہنگی،صرف8کی قیمتوں میں کمی آئی،24اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اس دوران استحکام رہا، گزشتہ ہفتے ٹماٹر،چکن،دال چنا،انڈے،بیف اورمٹن مہنگا ہوا، دال مونگ،کیلے،بجلی،ایل پی جی،سگریٹس کی قیمتوں میں بھی اضافہ ریکارڈ کیا گیا .

گزشتہ ہفتے پیاز،سرخ مرچ،چاول،لہسن،بریڈ،گندم کاآٹاسستا ہوا ہے .

. .

متعلقہ خبریں