اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وزیر اعظم شہباز شریف نے آئندہ 15 روز کیلیے پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 10 روپے سے زائد کمی کا اعلان کردیا۔
وزیراعظم ہاؤس کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ وزیر اعظم نے پیٹرول کی قیمت میں 10 روپے 20 پیسے جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے 33 پیسے فی لیٹر کی کمی کردی ہے۔
واضح رہے کہ یکم جون کو حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے 74 پیسے جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 86 پیسے فی لیٹر کمی کی تھی جبکہ اب تک پٹرول کی فی لیٹر قیمت میں مجموعی طور پر 35 روپے کا ریلیف عوام کو دیا جاچکا ہے۔
قبل ازیں وزیراعظم شہباز شریف نے ملکی صنعت کی بہتری کے لئے بجلی کے تاریخی پیکج کا اعلان کرتے ہوئے انڈسٹریز کے لئے بجلی کی قیمت میں 10روپے69 پیسے کی کمی کا اعلان کیا اور بجلی کی قیمت34 روپے 99 پیسے فی یونٹ مقرر کردی۔
ریاض(قدرت روزنامہ)پاکستان سے تعلق رکھنے والی 34 سالہ خاتون نے عرفات کی پہاڑی پر صحت…
لاہور (قدرت روزنامہ) ماہرین فلکیات نے کہا ہے کہ 20 جون کو سال کا طویل…
لاہور (قدرت روزنامہ) تعمیراتی شعبے کے لیے بڑی خبر سامنے آئی ہے، ملک میں سیمنٹ…
کراچی (قدرت روزنامہ) گورنرسندھ کامران ٹیسوری کا کہنا ہے کہ سانگھڑ میں اونٹنی کی ٹانگ…
لاہور (قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی صوبائی حکومت کے ابتدائی 100 دن مکمل ہوگئے…
بجٹ میں اسٹیل مصنوعات کی درآمدی ڈیوٹیز میں اضافے کی تجویز اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی…