اسلام آباد(قدرت روزنامہ)ترجمان اسلام آباد پولیس کا کہنا ہے کہ منظم جتھے نے ایک ریسٹورنٹ پر خواتین کو زدوکوب کیا، پولیس کے پہنچنے پر شرپسندوں نے پولیس ملازم کو یرغمال بنانے کی کوشش کی۔
ترجمان نے بتایا کہ 15 پر ایک کال موصول ہوئی جس کے ردعمل میں ایس پی سٹی ٹیم کے ہمراہ موقع پر پہنچے، منظم جتھے کی جانب سے ایک ریسٹورنٹ پر خواتین کو زدوکوب کیا جا رہا تھا۔شرپسندوں نے پولیس ملازم کو یرغمال بنانے کی کوشش بھی کی جب کہ شرپسند عناصر کے حملے میں ایس پی سٹی زون خان زیب زخمی ہوئے۔
واقعے کے بعد آئی جی اسلام آباد نے اسپتال میں زخمی ایس پی سٹی کی عیادت کی۔پولیس کی جانب سے 8 ملزمان کو گرفتار کیا گیا، ڈی آئی جی آپریشنز کا کہنا ہے کہ ملزمان ریسٹورنٹ میں خواتین کو ہراساں کر رہے تھے۔
لاہور (قدرت روزنامہ) مرغی کے گوشت کی قیمت میں 23 روپے فی کلو کمی ہوگئی…
لاہور(قدرت روزنامہ) ماڈل و اداکارہ فضا علی نے اپنی دوسری شادی کی افواہ پھیلانے والوں…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ) حکومت نے فنانس بل میں ترمیم کرتے ہوئے نان فائلرز کے بینک…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وزیرخزانہ اور ریونیو سینیٹر محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ انکم ٹیکس…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وزیرخزانہ سنیٹر محمد اورنگزیب نے قومی اسمبلی ملازمین کو 3تنخواہیں بونس دینے…
واشنگٹن (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما زلفی بخاری نے امریکی ایوان نمائندگان سے متعلق…