وزیراعظم کا بلوچستان میں زلزلے سے جانی و مالی نقصان پر گہرے دکھ کا اظہار

(قدرت روزنامہ)وزیر اعظم عمران خان نے بلوچستان میں زلزلے سے ہونے والے جانی و مالی نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

زلزلے سے نقصانات اور موجودہ صورتحال کی ابتدائی رپورٹ وزیراعظم آفس کو موصول ہوگئی ہے۔

ہرنائی میں امداد اور متاثرین کی بحالی کا کام جاری ہے، وزیر اعلیٰ بلوچستان

اس حوالے سے وزیر اعظم عمران خان نے تمام متعلقہ وفاقی اداروں کو حکومت بلوچستان کو تمام ممکنہ معاونت کی فراہمی اور زلزلے کے زخمیوں کو بہترین طبی امداد فراہم کرنے کی ہدایت کی۔

انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت اس مشکل گھڑی میں ہر ممکن تعاون فراہم کرے گی۔

ہرنائی میں زلزلہ، آفٹر شاکس، اسکول بند

دوسری جانب وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے کہا کہ ہرنائی زلزلے کے 8 زخمیوں کو آرمی ہیلی کاپٹر کے ذریعے کوئٹہ پہنچایا گیا، ہرنائی میں ہنگامی بنیادوں پر امداد اور متاثرین کی بحالی کا کام جاری ہے۔

واضح رہے کہ کوئٹہ، سبی، ہرنائی سمیت بلوچستان کے کئی علاقوں میں رات گئے شدید زلزلے کے باعث 20 افراد جاں بحق اور 300 سے زائد افراد زخمی ہوگئے، ہرنائی اور شاہرگ میں 70 سے زائد مکانات کو بھی نقصان پہنچا۔

زلزلے سے قیمتی جانوں کے ضیاع پر بے حد دکھ ہے، شہباز شریف

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 5.9 اور گہرائی 15 کلومیٹر تھی جبکہ اس کا مرکز ہرنائی کے قریب تھا، آفٹر شاکس کا سلسلہ بھی کئی گھنٹوں تک جاری رہا۔

Recent Posts

ظلم کا نظام اب ختم ہونا چاہئے، 12 جولائی کو تاریخی دھرنا دیں گے: حافظ نعیم الرحمان

ملتان(قدرت روزنامہ)امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ ظلم کا نظام اب ختم…

2 mins ago

ایم کیوایم پاکستان نے شہریوں کیلیے شکایتی مرکز قائم کردیا

کراچی(قدرت روزنامہ)متحدہ قومی موومنٹ پاکستان نے شکایت مرکز قائم کردیا جہاں شہری اپنی شکایات کے…

9 mins ago

سپریم کورٹ میں دو اہم مقدمات سماعت کیلئے مقرر

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) سپریم کورٹ میں دو اہم مقدمات فوجی عدالتوں میں سویلین ٹرائل سے…

16 mins ago

حکومت پنجاب اور تعلیمی اصلاحات کےماہر سر مائیکل باربر کامل کر کام کرنے پراتفاق

لاہور(قدرت روزنامہ) حکومت پنجاب اور تعلیم سمیت دیگر شعبوں میں اصلاحات کے عالمی شہرت یافتہ…

58 mins ago

بندرگاہوں میں جدید نظام سے اربوں ڈالر کا زرمبادلہ حاصل ہوسکتا ہے، وزیراعظم

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ بندرگاہوں میں جدید…

1 hour ago

قیصر کو گھر کے معاملات میں بولنے کی اجازت نہیں، فضیلہ قاضی

کراچی(قدرت روزنامہ) پاکستانی شوبز انڈسٹری کی سینیئر اداکارہ فضیلہ قاضی نے کہا ہے کہ اُن…

2 hours ago