بیلہ تا کراچی چلنے والی اکثر مسافر بسیں و کوسٹرز تیل بردار گاڑیاں بن گئیں


اوتھل(قدرت روزنامہ)بیلہ تا کراچی چلنے والے اکثر لوکل بسیں و کوسٹرز مسافر کوچز کے بچائے تیل بردار گاڑیاں بن گئیں،بیلہ سے کراچی جانیوالے مسافروں کو بسوں کا عملہ کراچی لیجانے کے بجائے حب میں تیل کے ڈمپنگ کی جگہ پر مسافروں کو گھنٹوں انتظار کراتے ہیں یا زبردستی اتار دیتے ہیں، مسافروں خصوصاً مریضوں ،بوڑھوں، خواتین اور بچوں کع تکلیف و اذیت کا سامنا کرنا پڑتا ہے، غیرقانونی ایرانی ڈیزل،پٹرول کی اسمگلنگ سے کسی بھی وقت کوئی ایک اور افسوسناک و جان لیوا واقع پیش آسکتا ہے۔ضلع لسبیلہ اور ضلع حب کی انتظامیہ فوری نوٹس لے،زرائع کا انکشاف، تفصیلات کے مطابق بیلہ تا کراچی چلنے والی اکثر لوکل بسیں و کوسٹرز مسافر کوچز کے مسافروں کے ساتھ تیل بردار گاڑیاں بن گئیں ہیں۔مسافروں نے انکشاف کیا ہیکہ کہ بیلہ تا کراچی چلنے والی اکثر مسافر بسوں و کوسٹرز میں غیر قانونی ایرانی تیل کی اسمگلنگ ہوتی ہے مسافروں کو کراچی لے جانے کے بجائے بس کاعملہ حب کے ویرانے میں زبردستی اتار کر گاڑی کا رْخ تیل کے خفیہ ڈمپنگ اسٹیشن کی طرف کر دیتے ہیں ،یا انہیں ڈپو لے جاکر دو سے تین گھنٹے تک انتظار کرایا جاتا ہے۔انہوں نے بتایا کہ بس عملہ مسافروں کے لیئے اذیت کا باعث بنتا ہے مسافروں نے بتایا کہ بس کاعملہ کہتا ہے کہ اگر کوئی مسافر یہاں نہ اترے تو دو سے تین گھنٹے تیل خالی کرنے تک صبر اور انتظار کرنا ہوگا ، یہ وقت گزارنا مسافروں کے لیئے وبال جان بن جاتا ہے۔کیوں کہ بسوں اور کوسٹرز میں اکثر مریض، بوڑھے ،خواتین اور بچے ہوتے ہیں جنہیں انتہائی مشکلات و پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہیعوامی حلقوں نے ڈپٹی کمشنر لسبیلہ، ڈپٹی کمشنر حب اور ٹرانسپورٹ اتھارٹی بلوچستان سے مطالبہ کیا ہیکہ بس مالکان کی اس ہٹ دھرمی اور غیر قانونی فعل کا سخت نوٹس لیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ ایک طرف غیر قانونی عمل دوسری جانب لوکل بسوں میں تیل کی اسمگلنگ کسی بھی بڑے جان لیوا سانحہ کا باعث بن سکتی ہے۔اس سے قبل بھی کئی مسافر گاڑیوں میں آگ لگ جانے کے سبب مسافر لقمہ اجل بن گئے۔ انتظامیہ اس غیر قانونی امر سے نمٹنے کے لئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کرے اور ملوث بسوں و کوسٹرز کے روٹ پرمٹ کینسل کیئے جائیں۔اور ان کے خلاف سخت کاروائی کی جائے۔تاکہ دوبارہ کوء افسوسناک واقع پیش نہ آئے۔

Recent Posts

دوران حج خاتون کے ہاں بچے کی پیدائش،نام عرفات رکھ دیا گیا

ریاض(قدرت روزنامہ)پاکستان سے تعلق رکھنے والی 34 سالہ خاتون نے عرفات کی پہاڑی پر صحت…

2 days ago

رواں سال کا سب سے چھوٹا دن اور سب سے چھوٹی رات کون سی ہوگی ؟ جانیے

لاہور (قدرت روزنامہ) ماہرین فلکیات نے کہا ہے کہ 20 جون کو سال کا طویل…

2 days ago

تعمیراتی شعبےکے لیے بری خبر، سیمنٹ کی ریٹیل قیمت میں اضافہ

لاہور (قدرت روزنامہ) تعمیراتی شعبے کے لیے بڑی خبر سامنے آئی ہے، ملک میں سیمنٹ…

2 days ago

اونٹ اور گدھے کی ٹانگ کاٹنے والوں کو کھلا نہیں چھوڑسکتے،گورنر سندھ

کراچی (قدرت روزنامہ) گورنرسندھ کامران ٹیسوری کا کہنا ہے کہ سانگھڑ میں اونٹنی کی ٹانگ…

2 days ago

پنجاب حکومت کے 100 دن، عوام کا مریم نواز کی کارکردگی پر اظہارِ اطمینان

لاہور (قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی صوبائی حکومت کے ابتدائی 100 دن مکمل ہوگئے…

2 days ago

وفاقی بجٹ کے بعد تعمیراتی سریے کی تازہ قیمت سامنے آگئی

بجٹ میں اسٹیل مصنوعات کی درآمدی ڈیوٹیز میں اضافے کی تجویز اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی…

2 days ago