ڈیجیٹل میڈیا کا معاملہ کابینہ کمیٹی میں اٹھایا، مسئلے پر آرا کے لیے کمیٹی بننی چاہیے، عطا اللہ تارڑ


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تاررڑ نے کہا ہے کہ حکومت آزادیٔ اظہار رائے پر یقین رکھتی ہے، حکومت صحافیوں کی فلاح و بہبود کے لیے کوشاں ہے، پہلے مرحلے میں 5 ہزار صحافیوں کی ہیلتھ انشورنس کی جا رہی ہے۔ ڈیجیٹل میڈیا کا معاملہ کابینہ کمیٹی میں اٹھایا گیا، اسے مسئلے پر آرا کے لیے کمیٹی بننی چاہیے۔
جمعہ کو اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات نے کہا کہ صحافیوں رپورٹرز، میڈیا ورکرز کی زندگیاں آسان نہیں ہوتیں، وہ بڑی محنت کے بعد معلومات ہم تک پہنچاتے ہیں، ہماری کوشش بھی ہے اور گزارش بھی رہی ہے کہ صحافیوں کی زندگیوں کو آسان کیا جانا چاہیے۔
وفاقی وزیر اطلاعات نے مزید کہا کہ صحافیوں کی فلاح و بہبود کے لیے ایک ارب روپے کی خطیر رقم مختص کی گئی ہے اور پہلے مرحلے میں 5 ہزار صحافیوں اور میڈیا ورکرز کی ہیلتھ انشورنس کی جا رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس حوالے سے اے پی این ایس، پی بی اے کو درخواست کرتا ہوں کہ اشتہارات میں اہم کردارصحافیوں اور میڈیا ورکرز کا بھی ہونا چاہیے۔
وفاقی وزیراطلاعات نے مزید کہا کہ آزادی اظہار رائے کے حوالے سے کہوں گا کہ میں خود ایک سیاسی ورکر ہوں، ہم نے بھی مشکل وقت دیکھا ہے اگر کل کو آپ نے ہمارا ساتھ دیا ہے تو آج ہم بھی آپ کے ساتھ کھڑے رہیں گے ۔
انہوں نے کہا کہ آزادی اظہار رائے کا یہ مطلب ہر گز نہیں ہے کہ جھوٹ اور غلط انفارمیشن پھیلائی جائے، صحافت ایک انتہائی ذمہ دارانہ شعبہ ہے اسے معروضیت کے ساتھ ہی انفارمیشن دینی چاہیے۔
وفاقی وزیر اطلاعات نے مزید کہا کہ ڈیجیٹل میڈیا کے حوالے سے کسی کا کوئی گلہ شکوہ ہے تو اس حوالے سے کوئی فورم ضرور ہونا چاہیے، اس مسئلے پر کابینہ کمیٹی میں معاملہ اٹھایا گیا، مگر پھر صحافیوں کی رضا مندی تک اسے مؤخر کیا گیا ہے اس معاملے میں آپ کی آرا بھی شامل ہونی چاہیے اور کمیٹی بننی چاہیے۔

Recent Posts

24 نومبر کو اسلام آباد مارچ کا اعلان، پی ٹی آئی قیادت عمران خان سے ناخوش کیوں؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بانی چیئرمین تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کی جانب سے…

18 mins ago

آبِ زمزم: برکت، معیار اور خدمت کی عظیم روایت

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)زمزم اسلامی تاریخ میں نہ صرف ایک مقدس اور مبارک پانی کے…

31 mins ago

گلوکارہ نوراں لال کی زندگی کا سب سے بڑا پچھتاوا کیا ہے؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)نوراں لال ایک باصلاحیت اور مشہور پاکستانی پنجابی گلوکارہ ہیں جنہوں نے…

50 mins ago

دی گارجین کا ایکس پر اب کوئی پوسٹ نہ کرنے کا فیصلہ، مگر کیوں؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)مؤقر برطانوی جریدے دی گارجین نے ایلون مسک کے سوشل میڈیا پلیٹ…

1 hour ago

’لگتا ہے فخر زمان کو ایک اور نوٹس آئے گا‘، حارث رؤف نے یہ بات کیوں کہی؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)قومی کرکٹ ٹیم کے اوپننگ بیٹر فخر زمان بابر اعظم کے حق…

1 hour ago

کراچی، ڈیفنس میں سینیئر وکیل پر مسلح افراد کا حملہ

کراچی (قدرت روزنامہ)کراچی کے علاقے ڈیفنس میں کھڈا مارکیٹ میں جھگڑے کے دوران تشدد سے…

1 hour ago