پاکستان دفاعی چیمپیئن بھارت کو شکست دے کر ایشین ٹیم اسکواش چیمپیئن شپ کے سیمی فائنل میں پہنچ گیا


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)چین کے شہر دالیان میں جاری 22 ویں ایشین ٹیم چیمپیئن شپ کے مینز ایونٹ میں پاکستان دفاعی چیمپیئن بھارت کو شکست دے کر سیمی فائنل میں پہنچ گیا۔
کواٹر فائنل مقابلوں میں پاکستان کے محمد عاصم خان اور نور زمان نے راہول بیتھا اور سورج کمار چند کو شکست دے کر سیمی فائنل تک رسائی حاصل کی جب کہ پاکستان کے ناصر اقبال کو بھارت کے ویلوان سینتھل کمار کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
ایشین ٹیم سکواش چیمپیئن شپ میں پاکستان نے بھارت کو1-2 سے شکست دے کر سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کیا۔ پاکستان کے عاصم خان نے بھارت کے راہول بیتھا کو0-3 سے شکست دے کر اپنی ٹیم کو اگلے مرحلے میں پہنچا دیا۔
دوسری جانب بھارت کے ویلاون سینتھل کمار نے بھی پاکستان کے ناصر اقبال کے خلاف 0-3 سے کامیابی حاصل کی ہے۔
پاکستان اسکواش ٹیم کے کوچ فہیم گل نے میچ کے بعد ناصر اقبال کے ہارنے کی وجہ بتاتے ہوئے تصدیق کی کہ ناصر اقبال بخار میں مبتلا تھے جس کی وجہ سے وہ کارکردگی نہیں دکھا سکے۔
جب میچ 1-1 سے برابر ہو گیا تو پاکستان کے نور زمان نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سورج کمار چند کو 0-3 سے شکست دے کر اپنی ٹیم کو اگلے راؤنڈ میں پہنچنے میں مدد کی۔
سیمی فائنل مقابلوں میں کل پاکستان کا مقابلہ ہانگ کانگ سے ہوگا جس نے ایران کو شکست دی تھی۔پاکستان اسکواش ٹیم کے کوچ گل نے بھارت کے خلاف جیت پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ ان کی ٹیم آئندہ میچوں میں بھی اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرے گی۔
اس سے قبل پاکستان ایونٹ کے پول سی میں ناقابل شکست رہا تھا جہاں اس کے مد مقابل جنوبی کوریا، چینی تائی پے اور چین شامل تھے۔
پاکستان نے پہلے روز تائیپے کو 0-3 اور کوریا کو 1-2 سے شکست دے کر ٹورنامنٹ کا اچھا آغاز کیا تھا۔ پاکستان نے جمعرات کو چین کو 0-3 سے شکست دے کر اپنے پول میں سرفہرست پوزیشن حاصل کی۔

Recent Posts

دوران حج خاتون کے ہاں بچے کی پیدائش،نام عرفات رکھ دیا گیا

ریاض(قدرت روزنامہ)پاکستان سے تعلق رکھنے والی 34 سالہ خاتون نے عرفات کی پہاڑی پر صحت…

2 days ago

رواں سال کا سب سے چھوٹا دن اور سب سے چھوٹی رات کون سی ہوگی ؟ جانیے

لاہور (قدرت روزنامہ) ماہرین فلکیات نے کہا ہے کہ 20 جون کو سال کا طویل…

2 days ago

تعمیراتی شعبےکے لیے بری خبر، سیمنٹ کی ریٹیل قیمت میں اضافہ

لاہور (قدرت روزنامہ) تعمیراتی شعبے کے لیے بڑی خبر سامنے آئی ہے، ملک میں سیمنٹ…

2 days ago

اونٹ اور گدھے کی ٹانگ کاٹنے والوں کو کھلا نہیں چھوڑسکتے،گورنر سندھ

کراچی (قدرت روزنامہ) گورنرسندھ کامران ٹیسوری کا کہنا ہے کہ سانگھڑ میں اونٹنی کی ٹانگ…

2 days ago

پنجاب حکومت کے 100 دن، عوام کا مریم نواز کی کارکردگی پر اظہارِ اطمینان

لاہور (قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی صوبائی حکومت کے ابتدائی 100 دن مکمل ہوگئے…

2 days ago

وفاقی بجٹ کے بعد تعمیراتی سریے کی تازہ قیمت سامنے آگئی

بجٹ میں اسٹیل مصنوعات کی درآمدی ڈیوٹیز میں اضافے کی تجویز اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی…

2 days ago