اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سندھ کے ضلع سانگھڑ میں سنگدل وڈیرے نے تیزدھار آلے سے اونٹ کی ٹانگ کاٹ دی ہے، جبکہ پولیس نے وڈیرے کے خلاف مقدمہ درج کرنے کے بجائے نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔
سندھ کے ضلع سانگھڑ کے علاقے منڈ جمڑاؤ کے شہری سومربَھَن کے مطابق ان کا اونٹ ایک وڈیرے کی زرعی زمین پر چلا گیا تھا، جس پر وڈیرے نے ملازمین کے ہمراہ اونٹ پر تشدد کیا اور پھر تیز دھار آلے سے اونٹ کی ٹانگ کاٹ دی۔
سومربَھَن اپنے اونٹ کی ٹانک لے کر پریس کلب سانگھڑ پہنچ گیا اور میڈیا کو بتایا کہ ظالم اور بااثر وڈیرے نے کس طرح زرعی زمین سے گزرنے پر بے زبان اونٹ کی ٹانگ کاٹ دی، معاملہ میڈیا پر آنے کے بعد پولیس نے واقعے کا مقدمہ وڈیرے کے خلاف درج کرنے کے بجائے نامعلوم افراد کے خلاف درج کرلیا۔
واقعہ سانگھڑ کے منگلی تھانے کی حدود منڈھ جمڑاؤ کے قریب پیش آیا ہے۔
وڈیرے کے اس ظالمانہ اقدام پر سوشل میڈیا صارفین شدید صدمے میں ہیں، اور مطالبہ کررہے ہیں کہ وڈیرے کو قانون کے کٹہرے میں لا کر اس کے خلاف سخت سے سخت کارروائی کی جائے۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر صارف محمد رضا نے لکھا کہ ظالموں نے اس غریب کے اونٹ کی ایک ٹانگ کاٹ کر خدا کے قہر کو آواز دی ہے، سانگھڑ کے ظالم زمیندار غلام رسول شر کو کیفر کردار تک پہنچانے میں اپنا کردار ضرور ادا کریں۔
’نام کا غلام رسول اور کام دیکھیں، کیا ایسے ہوتے ہیں رسول کے غلام نعوذ باللہ، جس وڈیرے نے آج اونٹ کی ٹانگ کاٹی ہے، وہی اونٹ آج اپنے کائنات کے مالک کو گڑگڑا کر اپنا دکھ سنا رہا ہے۔‘
ٍایک اور ٍایکس صارف عباس بگٹی جرنلسٹ نے لکھا کہ ایک بااثر وڈیرے نے کلہاڑی سے ایک شخص سومربَھَن کے اونٹ کی ٹانگ کاٹ دی، کیونکہ بے زبان جانور اس کی فصل میں گھس گیا تھا، سندھ حکومت کو چاہیے ایکشن لے ۔
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے حکومت سے گلے شکوے کرتے ہوئے کہاہے کہ…
مدینہ منورہ (قدرت روزنامہ )بھارتی اداکارہ اور سوشل میڈیا انفلوئنسر ثنا سلطان کے نکاح کی…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)سروسز چیفس کی مدت اور پریکٹس اینڈ پروسیجر سمیت اہم بلز کا گزٹ…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے شرح سود میں 2.5 فیصد کمی کردی…
ممبئی (قدرت روزنامہ ) بھارتی فضائیہ کا مگ 29 طیارہ آگرہ میں گر کر تباہ…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)قومی اسمبلی اور سینیٹ نے تینوں مسلح افواج کے سربراہان کی مدت…