اسلام آباد (قدرت روزنامہ)آئی سی سی ٹی 20 ورلڈکپ میں بطور کپتان ناقص پرفارمنس کے بعد اطلاعات ہیں کہ بورڈ نے بنگلا دیش کے خلاف 2 ٹیسٹ پر مشتمل ہوم سیریز میں بابر اعظم کو کپتانی سے دور رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔
چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے7 ارکان پر مشتمل سلیکشن کمیٹی کی تجویز پر شاہین آفریدی کی جگہ ٹی ٹوئنٹی ٹیم کی قیادت بابراعظم کے سپرد کرتے ہوئے انہیں 2025 چیمپئنز ٹرافی تک وائٹ بال ٹیم کی قیادت دی تھی۔
توقع تھی کہ بورڈ بنگلا دیش کے خلاف انہیں 2 ٹیسٹ کی سیریز قیادت دینے کا ارادہ رکھتا تھا جب کہ 2 ٹیسٹ کی سیریز آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ کا حصہ ہیں۔
تاہم ورلڈکپ میں ناقص پرفارمنس کے بعد اب بورڈ نے ٹیسٹ ٹیم کی قیادت کیلئے بابراعظم کے نام کو زیر غور لانے کے بجائےشان مسعود پر ہی اعتماد رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔
بتایا جارہا ہے کہ آسٹریلیا کے ٹیسٹ فاسٹ بولر جیسن گلیسپی شان مسعود کے ساتھ ٹیسٹ ٹیم کے کوچ ہوں گے۔
کراچی (قدرت روزنامہ)کراچی میں ضمنی بلدیاتی انتخابات کا میں پیپلز پارٹی کی برتری۔ کراچی میں…
لاہور (قدرت روزنامہ )چیمپئینز ٹرافی میں بھارتی ٹیم کی شرکت سے انکار کے بعد اور…
کوئٹہ (قدرت روزنامہ)سینئر سیاست دان وسابق سینیٹر نوابزادہ حاجی میر لشکری خان رئیسانی نے بولان…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ) ملک میں تیل وگیس کی یومیہ پیداوارمیں ہفتہ واربنیاد پراضافہ ریکارڈ…
کوئٹہ(قدرت روزنامہ)نیشنل پارٹی کے صوبائی ترجمان نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ بلوچستان کی…
کوئٹہ(قدرت روزنامہ)امن وامان کے پیشِ نظر معطل کی گئی کوئٹہ سے اندورنِ ملک ٹرین سروس…