قربانی کے جانوروں کی فروخت میں دھوکہ دہی، میاں بیوی گرفتار، حیران کن انکشاف

کراچی (قدرت روزنامہ) کراچی میں مصنوعی دانت لگا کر قربانی کے جانور بیچنے والے میاں بیوی کو پولیس نے حراست میں لے لیا ہے .

نجی ٹی وی آج نیوز کے مطابق کراچی کے علاقے گلبرگ چورنگی کے پاس قربانی کے بکروں کو مصنوعی دانت لگانے والے میاں بیوی کو گرفتار کر لیا گیا ، مصنوعی دانتوں سے متعلق قربانی کے جانور کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہے .

ذرائع کے مطابق بیوپاری میاں بیوی کے حوالے سے خریدار کو دانتوں پر شک ہوا تھا، جانچ کے دوران خریدار پر یہ انکشاف ہوا تھا .

جس کے بعد سمن آباد پولیس اسٹیشن کے اہلکاروں کی بروقت کاروائی کے دوران بیوپاری میاں بیوی کو 7 بکروں سمیت حراست میں لے لیا ہے . بیوپاری میاں بیوی حیدر آباد سے کراچی جانوروں کی فروخت کے لیے آئے تھے، جبکہ میاں بیوی کا کہنا تھا کہ مصنوعی دانتوں کے حوالے سے وہ بھی لاعلم ہیں، ہم تو خود فراڈ کا شکار ہوئے ہیں .

جبکہ پولیس کی جانب سے کہنا تھا کہ گشت پر معمور اہلکاروں کو مصنوعی دانتوں سے متعلق اطلاع ملی تھی، اگرچہ دونوں کو حراست میں لیا گیا ہے، تاہم مدعی شکایت لے کر تھانے نہیں آیا .

. .

متعلقہ خبریں