قربانی کے جانوروں کی فروخت میں دھوکہ دہی، میاں بیوی گرفتار، حیران کن انکشاف

کراچی (قدرت روزنامہ) کراچی میں مصنوعی دانت لگا کر قربانی کے جانور بیچنے والے میاں بیوی کو پولیس نے حراست میں لے لیا ہے۔

نجی ٹی وی آج نیوز کے مطابق کراچی کے علاقے گلبرگ چورنگی کے پاس قربانی کے بکروں کو مصنوعی دانت لگانے والے میاں بیوی کو گرفتار کر لیا گیا ، مصنوعی دانتوں سے متعلق قربانی کے جانور کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہے۔ذرائع کے مطابق بیوپاری میاں بیوی کے حوالے سے خریدار کو دانتوں پر شک ہوا تھا، جانچ کے دوران خریدار پر یہ انکشاف ہوا تھا۔

جس کے بعد سمن آباد پولیس اسٹیشن کے اہلکاروں کی بروقت کاروائی کے دوران بیوپاری میاں بیوی کو 7 بکروں سمیت حراست میں لے لیا ہے۔بیوپاری میاں بیوی حیدر آباد سے کراچی جانوروں کی فروخت کے لیے آئے تھے، جبکہ میاں بیوی کا کہنا تھا کہ مصنوعی دانتوں کے حوالے سے وہ بھی لاعلم ہیں، ہم تو خود فراڈ کا شکار ہوئے ہیں۔

جبکہ پولیس کی جانب سے کہنا تھا کہ گشت پر معمور اہلکاروں کو مصنوعی دانتوں سے متعلق اطلاع ملی تھی، اگرچہ دونوں کو حراست میں لیا گیا ہے، تاہم مدعی شکایت لے کر تھانے نہیں آیا۔

Recent Posts

پی ٹی آئی نے مخصوص نشستوں کے کیس میں فریق بننے کی درخواست دائر کر دی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)تحریک انصاف نے سپریم کورٹ میں مخصوص نشستوں کے کیس میں فریق…

15 mins ago

وزیراعلیٰ مریم نواز نے پنجاب کا نیا سپورٹس بورڈ تشکیل دیدیا

لاہور (قدرت روزنامہ) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پنجاب کا نیا سپورٹس بورڈ تشکیل دے…

25 mins ago

برائلر مرغی کے گوشت کی قیمت میں بڑی کمی

لاہور (قدرت روزنامہ) مرغی کے گوشت کی قیمت میں 23 روپے فی کلو کمی ہوگئی…

1 hour ago

”میری دوسری شادی کی افواہیں پھیلانے والے ، اپنی بہنوں کی شادی کی فکر کریں“ ادا کارہ فضا علی غصے میں آگئیں

لاہور(قدرت روزنامہ) ماڈل و اداکارہ فضا علی نے اپنی دوسری شادی کی افواہ پھیلانے والوں…

2 hours ago

حکومت نے نان فائلرز کے بینک اکاﺅنٹس بلاک کرنے کی تیاری کر لی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) حکومت نے فنانس بل میں ترمیم کرتے ہوئے نان فائلرز کے بینک…

2 hours ago

نان فائلرز کو بیرون ملک سفر سے روکنے سے پہلے اپنی پوزیشن واضح کرنے کا موقع دیا جائے گا، وزیر خزانہ کا بیان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وزیرخزانہ اور ریونیو سینیٹر محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ انکم ٹیکس…

2 hours ago