ورلڈکپ میں شرمناک شکست کے بعد پی سی بی نے بابراعظم کی کپتانی سے متعلق بڑا فیصلہ کر لیا

لاہور (قدرت روزنامہ)آئی سی سی ٹی 20 ورلڈکپ میں بطور کپتان ناقص پرفارمنس کے بعد اطلاعات ہیں کہ بورڈ نے بنگلا دیش کے خلاف 2 ٹیسٹ پر مشتمل ہوم سیریز میں بابر اعظم کو کپتانی سے دور رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔
چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے7 ارکان پر مشتمل سلیکشن کمیٹی کی تجویز پر شاہین آفریدی کی جگہ ٹی ٹوئنٹی ٹیم کی قیادت بابراعظم کے سپرد کرتے ہوئے انہیں 2025 چیمپئنز ٹرافی تک وائٹ بال ٹیم کی قیادت دی تھی۔

توقع تھی کہ بورڈ بنگلا دیش کے خلاف انہیں 2 ٹیسٹ کی سیریز قیادت دینے کا ارادہ رکھتا تھا جب کہ 2 ٹیسٹ کی سیریز آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ کا حصہ ہیں۔

تاہم ورلڈکپ میں ناقص پرفارمنس کے بعد اب بورڈ نے ٹیسٹ ٹیم کی قیادت کیلئے بابراعظم کے نام کو زیر غور لانے کے بجائےشان مسعود پر ہی اعتماد رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

بتایا جارہا ہے کہ آسٹریلیا کے ٹیسٹ فاسٹ بولر جیسن گلیسپی شان مسعود کے ساتھ ٹیسٹ ٹیم کے کوچ ہوں گے۔

Recent Posts

نویا نویلی نندا نے سوشل میڈیا ٹرولنگ پر خاموشی توڑ دی

ممبئی (قدرت روزنامہ)بھارتی لیجنڈ اداکار امیتابھ بچن کی نواسی نویا نویلی نندا نے کہا ہے…

4 hours ago

مولانا فضل الرحمان کے بغیر بھی آئینی ترمیم منظور کرسکتے ہیں، رانا ثنا اللہ کا دعویٰ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) مسلم لیگ ن کے سینیئر رہنما رانا ثناء اللہ نے کہا…

4 hours ago

ویسٹ انڈیز کے سابق آل راؤنڈر ڈیوائن براوو نے تمام طرز کی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا

سینٹ لوشیا(قدرت روزنامہ)ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے ویسٹ انڈیز کے…

4 hours ago

آئی ایم ایف کیساتھ معاہدے کے کچھ نکات پر خیبرپختونخوا حکومت کا اعتراض

پشاور (قدرت روزنامہ) خیبر پختونخوا کی حکومت نے آئی ایم ایف کیساتھ معاہدے کے کچھ…

4 hours ago

آصف زرداری کی ڈپٹی کمشنر ذاکر بلوچ شہید کے گھر آمد، لواحقین سے اظہار تعزیت

کراچی(قدرت روزنامہ) صدر مملکت آصف علی زرداری کی کراچی میں ڈپٹی کمشنر ذاکر بلوچ شہید…

4 hours ago

پی ٹی آئی کا احتجاج، راولپنڈی میں میٹروبس سروس کہاں کہاں بند رہےگی؟ جانیے

راولپنڈی قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف نے کل راولپنڈی کے لیاقت باغ میں احتجاج کا…

5 hours ago