حیدرآباد: قربانی کے بکرے کی 30 لاکھ روپے ڈیمانڈ کیوں؟


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)حیدرآباد کے مضافاتی علاقے پھلیلی میں ایک بکرے نے دھوم مچا رکھی ہے۔ خوبصورت، قد آور اور وزنی بکرے کے مالک نے اس کی 30 لاکھ روپے قیمت مقرر کی ہے۔ لوگ جوق در جوق بکرا دیکھنے آ رہے ہیں لیکن اس کی قیمت کسی کے بس کی بات نہیں۔
بکرے کے مالک کا دعویٰ ہے کہ بکرے کا وزن قریباً 6 من ہے اور وہ کافی مہنگی غذائیں کھاتا ہے۔ بکرا ہر روز 5 کلو دودھ پیتا اور سوا کلو دانہ کھاتا ہے۔ 8 سے 10 کلو تازہ گھاس بھی ہر روز بکرا چٹ کر جاتا ہے۔ تیل، مکھن اور خاص طور پر بنایا گیا مصالحہ بھی بکرے کے مینیو میں شامل ہے۔
بکرے خریدنے کی خواہش رکھنے والے دور دور سے کھنچے چلے آتے ہیں لیکن جیب میں اتنے دام نہ ہونے پر صرف بکرے کی تعریفیں کرکے اور سلیفیاں بنانے پر ہی اکتفا کیا جاتا ہے۔

Recent Posts

نویا نویلی نندا نے سوشل میڈیا ٹرولنگ پر خاموشی توڑ دی

ممبئی (قدرت روزنامہ)بھارتی لیجنڈ اداکار امیتابھ بچن کی نواسی نویا نویلی نندا نے کہا ہے…

4 hours ago

مولانا فضل الرحمان کے بغیر بھی آئینی ترمیم منظور کرسکتے ہیں، رانا ثنا اللہ کا دعویٰ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) مسلم لیگ ن کے سینیئر رہنما رانا ثناء اللہ نے کہا…

4 hours ago

ویسٹ انڈیز کے سابق آل راؤنڈر ڈیوائن براوو نے تمام طرز کی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا

سینٹ لوشیا(قدرت روزنامہ)ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے ویسٹ انڈیز کے…

4 hours ago

آئی ایم ایف کیساتھ معاہدے کے کچھ نکات پر خیبرپختونخوا حکومت کا اعتراض

پشاور (قدرت روزنامہ) خیبر پختونخوا کی حکومت نے آئی ایم ایف کیساتھ معاہدے کے کچھ…

4 hours ago

آصف زرداری کی ڈپٹی کمشنر ذاکر بلوچ شہید کے گھر آمد، لواحقین سے اظہار تعزیت

کراچی(قدرت روزنامہ) صدر مملکت آصف علی زرداری کی کراچی میں ڈپٹی کمشنر ذاکر بلوچ شہید…

4 hours ago

پی ٹی آئی کا احتجاج، راولپنڈی میں میٹروبس سروس کہاں کہاں بند رہےگی؟ جانیے

راولپنڈی قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف نے کل راولپنڈی کے لیاقت باغ میں احتجاج کا…

5 hours ago