6، 8 افراد کے ٹولے نے قومی ٹیم کو یہاں تک پہنچایا،احتساب کا وقت آچکا،احمد شہزاد

کراچی (قدرت روزنامہ) آئی سی سی ٹی 20ورلڈکپ میں آج آئرلینڈ اور امریکہ کے درمیان گروپ اے کا اہم میچ بارش کی وجہ سے منسوخ کردیا گیا جس کے بعد پاکستان سپر 8 مرحلے کی دوڑ سے باہر ہوگیا اور امریکہ اگلے مرحلے میں پہنچ گیا .

اس حوالے سے نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کرکٹر احمد شہزاد کا کہنا تھاکہ پاکستان ٹیم کو ذاتی سنگ میل لے ڈوبی ہے، ٹیم بننے ہی نہیں دی گئی، چیئرمین نئے ہیں، ان کے دو فیصلے غلط ہوئے .

کپتان سمیت 6، 8 افراد کے ٹولے کا احتساب کرنے کا وقت آ گیا ہے، 6، 8 افراد کے ٹولے نے پاکستان ٹیم کو یہاں تک پہنچا دیا .

ان کا کہناتھاکہ درست مشورہ دینے والوں کو فوکس کرنے کی ضرورت ہے، بابر اعظم اور محمد رضوان سب سے بڑے ذمہ دار ہیں .

. .

متعلقہ خبریں