خیبر: پولیس نے اربوں روپے کی منشیات پکڑ لی،مشکوک ٹرک کے خفیہ خانوں سے 67 کلوگرام ہیروئن برآمد

خیبر (قدرت روزنامہ )خیبر میں پولیس نے منشیات کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے مشکوک ٹرک کے خفیہ خانوں سے اربوں روپے کی منشیات برآمد کرلی۔
ضلع خیبر کے ڈی پی او سلیم عباس کلاچی کے مطابق خیبر کے علاقے شاکس میں خفیہ اطلاع پر پولیس نے ناکہ بندی کی اور مشکوک ٹرک کے خفیہ خانوں سے 67 کلوگرام ہیروئن برآمد ہوئی۔پولیس کا کہنا ہے کہ منشیات کو کوئٹہ سے خیبر منتقل کیا جارہا تھا جبکہ کارروائی کے نتیجے میں3 ملزمان کو گرفتار کرکے انہیں تفتیش کے لئے تھانہ جمرود منتقل کردیا گیا ہے۔ ڈی پی او کے مطابق پکڑی گئی منشیات کی عالمی مارکیٹ میں قیمت تقریباً 3 ارب 61 کروڑ روپے ہے۔

Recent Posts

طلاق یافتہ والدین کے بچوں کو کن قانونی مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)شادی ایک ایسا خوبصورت بندھن ہے جس کا آغاز ہمیشہ خوشیوں، اُمیدوں…

8 mins ago

سرکاری گھر خالی کریں، اسمرتی ایرانی سمیت ہارجانے والے وزرا کو نوٹس جاری

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سابق نامور اداکارہ اور نریندر مودی کی گزشتہ حکومت کی وزیر اسمرتی…

17 mins ago

سابق وزیراعظم بے نظیر بھٹو کی 71 ویں سالگرہ آج منائی جارہی ہے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سابق وزیراعظم و پاکستانی عوام کی معبوب لیڈر بے نظیر بھٹو کی…

29 mins ago

دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال کو ضمانت پر رہا کرنے کا حکم

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)دہلی کی ایک عدالت نے شراب پالیسی سے جڑے منی لانڈرنگ اور…

44 mins ago

گوگل کروم کے صارفین کو سیکیورٹی خطرات کا سامنا، بچا کیسے جائے؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)متعدد خطرات کی وجہ سے گوگل کروم کے صارفین کو ہائی رسک…

50 mins ago