ان فٹ اور عمر رسیدہ کھلاڑیوں کو فارغ کیا جائے:سابق کرکٹرز

اسلام آباد (قدرت روزنامہ )آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستان ٹیم کے سپر 8 مرحلے میں پہنچنے کے امکانات ختم ہونے کے بعد سابق کرکٹرز پاکستانی کھلاڑیوں کی پرفارمنس پر پھٹ پڑے۔
نجی ٹی وی جیو نیوز کے پروگرام آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ میں بات چیت کرتے ہوئے سابق کرکٹر سکندر بخت نے مطالبہ کیا ہے کہ اَن فٹ اور عمر رسیدہ کھلاڑیوں کو پاکستان کرکٹ ٹیم سے فارغ کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ سب سے پہلے تمام فارمیٹس میں کپتان کو بدلنا پڑے گا، ڈومیسٹک کرکٹ میں اچھا پرفارم کرنے والوں کو ٹیم میں آگے لے کر آنا ہو گا۔سابق قومی کرکٹر محمد حفیظ نے اپنے ایکس اکاو¿نٹ پر بکروں کے ایموجیز ڈال کر پاکستان کرکٹ کا ہیش ٹیگ استعمال کرتے ہوئے لکھا کہ ’قربانی کے بکرے حاضر ہوں‘۔انہوں نے لکھا کہ پاکستان کرکٹ کا المیہ یہ ہے کہ اعلیٰ حکام کریڈٹ تو لیتے ہیں لیکن ذمے داری نہیں لیتے۔سابق لیجنڈ کرکٹر شعیب اختر نے اپنے ایکس اکاو¿نٹ پر لکھا کہ ’ورلڈ کپ میں پاکستان کا سفر اختتام پذیر ہوا‘۔
قومی کرکٹر احمد شہزاد نے لکھا کہ حقدار ٹیمیں سپر 8 کیلئے کوالیفائی کر چکی ہیں۔ اگر آپ اس پر انحصار کئے بیٹھے ہیں کہ آئرلینڈ کسی ٹیم کو ہرا دے تو آپ کوالیفائی کرنے کے حقدار نہیں ہیں۔انہوں نے مزید لکھا کہ یہ مت سوچیں کہ ’قدرت کا نظام‘ ان کیلئے بھی کام کرتا ہے جو خود مستحق نہیں ہیں اور اپنی اصلاح کیلئے تیار نہیں۔احمد شہزاد نے لکھا کہ اب سب کی نظریں چیئرمین پی سی بی پر ہیں۔واضح رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے میگا ایونٹ میں ٹیم پاکستان کی کہانی تین میچز کھیل کر ہی تمام ہوچکی ہے، اب پاکستان کا آئرلینڈ سے اتوار کو ہونے والا میچ رسمی کارروائی بن کر رہ گیا۔لارڈر ہل میں بارش پاکستانیوں کی امیدیں بہا کر لے گئی، ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں امریکا اور آئرلینڈ کا میچ منسوخ کر دیا گیا جس کے بعد پاکستان ورلڈ کپ سے باہر ہوگیا۔ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے گروپ اے سے بھارت کے ساتھ امریکا نے سپر 8 مرحلے کیلئے کوالیفائی کرلیا۔

Recent Posts

مستقبل محفوظ بنانے کیلئے پاکستان اور چین کو مل کر کام کرنا ہوگا،احسن اقبال

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وفاقی وزیراحسن اقبال کا پاک چین مشترکہ میکنزم کے مشاورتی اجلاس…

2 hours ago

بجٹ کے بعدمہنگائی میں اضافہ، ادارہ شماریات نے اعدادوشمار جاری کر دیئے

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)بجٹ کے بعد ملک میں ضروری اشیا کی قیمتوں میں ہفتہ وار بنیادوں…

2 hours ago

سی پیک پاکستانی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے،یوسف رضا گیلانی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)چیئرمین سینیٹ یوسف رضاگیلانی نے پاک چین مشترکہ میکنزم کے مشاورتی اجلاس…

2 hours ago

عامر خان کے بیٹے جنید کی فلم کی راہ میں حائل بڑی رکاوٹ دور ہوگئی

ممبئی (قدرت روزنامہ)بھارتی ریاست گجرات کی ہائیکورٹ نے جمعہ کو فلم ’مہاراج‘ کے نیٹ فلکس…

2 hours ago

وزیر اعظم شہباز شریف سے چینی وزیر لیو جیان چاؤ کی ملاقات

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر اعظم شہباز شریف سے چین کے بین الاقوامی ترقی کے وزیر…

2 hours ago

وزیراعظم کی نیت صاف ہے، امید ہے وعدے پورے کریں گے،بلاول بھٹو

کراچی (قدرت روزنامہ) چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ بہتر ہوتا،…

3 hours ago