’یہ تو بدو بدی پارٹ 2 لگ رہا ہے‘ فیروز خان کی نئی ویڈیو پر صارفین برہم ہو گئے

 

کراچی (قدرت روزنامہ) خبروں میں رہنے کا ہنر جتنا بہتر فیروز خان جانتے ہیں شاید ہی کوئی اتنا جانتا ہو۔ معروف پاکستانی اداکار کی اب ایک نئی ویڈیو نے ہر بار کی طرح اس بار بھی صارفین کو سیخ پا کر دیا۔

اداکار فیروز خان کی میوزک کی بی ٹی ایس (Behind The Scene) ویڈیو زیر گردش ہے جس میں ان کے ساتھ پاکستان ماڈل اور سوشل میڈیا انفلوئنسر جنت امین خان کو دیکھا جا سکتا ہے۔

ویڈیو میں فیروز خان کو گلابی رنگ کا کوٹ اور سیاہ پینٹ پہنے دیکھا جا سکتا ہے جبکہ ان کے ساتھ جنت امین کو لال رنگ کے لباس میں موجود ہیں اور دونوں نے گلاسز بھی پہن رکھے ہیں۔

میوزک ویڈیو میں اداکار ماڈل کے ہمراہ گانے کی لپسنگ کرتے نظر آرہے ہیں۔ مذکورہ ویڈیو سوشل میڈیا صارفین کی نظر سے گزری تو تہلکہ مچ گیا اور تبصروں کی برسات کر دی۔

ایک صارف نے ویڈیو پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ان کا چہرہ دیکھیں پتہ نہیں کون لوگ ہیں جو اس کو دیکھتے ہیں۔

ایک اور صارف نے لکھا کہ بدو بدی پارٹ 2 لگ رہا ہے۔

 

خیال رہے سال 2020 میں اداکار فیروز خان کی جانب سے شوبز انڈسٹری سے کنارہ کشی اختیار کرنے کا اعلان کیا گیا تھا ساتھ ہی انہوں نے اپنی باقی کی زندگی اسلامی طرز اور دعوت تبلیغ میں گزارنے کا فیصلہ کیا تھا۔

Recent Posts

نویا نویلی نندا نے سوشل میڈیا ٹرولنگ پر خاموشی توڑ دی

ممبئی (قدرت روزنامہ)بھارتی لیجنڈ اداکار امیتابھ بچن کی نواسی نویا نویلی نندا نے کہا ہے…

4 hours ago

مولانا فضل الرحمان کے بغیر بھی آئینی ترمیم منظور کرسکتے ہیں، رانا ثنا اللہ کا دعویٰ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) مسلم لیگ ن کے سینیئر رہنما رانا ثناء اللہ نے کہا…

4 hours ago

ویسٹ انڈیز کے سابق آل راؤنڈر ڈیوائن براوو نے تمام طرز کی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا

سینٹ لوشیا(قدرت روزنامہ)ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے ویسٹ انڈیز کے…

4 hours ago

آئی ایم ایف کیساتھ معاہدے کے کچھ نکات پر خیبرپختونخوا حکومت کا اعتراض

پشاور (قدرت روزنامہ) خیبر پختونخوا کی حکومت نے آئی ایم ایف کیساتھ معاہدے کے کچھ…

4 hours ago

آصف زرداری کی ڈپٹی کمشنر ذاکر بلوچ شہید کے گھر آمد، لواحقین سے اظہار تعزیت

کراچی(قدرت روزنامہ) صدر مملکت آصف علی زرداری کی کراچی میں ڈپٹی کمشنر ذاکر بلوچ شہید…

4 hours ago

پی ٹی آئی کا احتجاج، راولپنڈی میں میٹروبس سروس کہاں کہاں بند رہےگی؟ جانیے

راولپنڈی قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف نے کل راولپنڈی کے لیاقت باغ میں احتجاج کا…

6 hours ago