فحش فلموں کے الزام کے بعد شلپا شیٹھی اور ان کے شوہر ایک بڑی مشکل میں پھنس گئے

ممبئی (قدرت روزنامہ) بھارتی اداکارہ شلپا شیٹھی ان دنوں ایک بار پھر مشکل میں پڑ گئیں ہیں تاہم یہ مشکل بھی انہیں قانون کی گرفت میں لے جا سکتی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق شلپا شیٹھی اور ان کے شوہر راج کندرا پر ممبئی میں دھوکا دہی کا الزام عائد کیا گیا ہے، درخواست گزار پرتھیوارج کوٹھاری کی جانب سے درخواست ممبئی سیشن کورٹ میں دی گئی تھی۔ممبئی سیشن کورٹ کی جانب سے معاملے پر تفصیلی تحقیقات کا حکم دیا گیا ہے، درخواست گزار کے مطابق شلپا شیٹھی اور راج کندرا اپنی کمپنی کے ذریعے ایک سکیم متعارف کرائی گئی تھی، جس میں سرمایہ کاروں سے سونے کی سرمایہ کاری کےعوض زیادہ دینے کا وعدہ کیا گیا تھا۔

سکیم ’ساتیوگ گولڈ‘ میں مبینہ طور پر سرمایہ کاروں کو سونے کی ڈلیوری کے لیے فکس ریٹ دیے گئے تھے، جبکہ کوٹھاری کی جانب سے دعوے میں کہنا تھا وہ بھی اداکارہ اور ان کے شوہر کی اس سکیم پر راضی ہو گئے تھے۔شلپا شیٹھی اور ان کے شوہر کی جانب سے یقین دہانی کرائی گئی تھی، جبکہ وقت پر سکیم سے ملنے والے فائدے کی بھی یقین دہانی کرائی تھی۔

کوٹھاری کی جانب سے درخواست میں 90 لاکھ 38 ہزار 600 روپے بتائے گئے ہیں جو کہ سرمایہ کار نے شلپا شیٹھی کی سکیم میں لگائے، جبکہ ساتھ ہی کوورنگ لیٹر بھی شئیر کیا، جس پر شلپا شیٹھی کی جانب سے دستخط کیے گئے تھے۔ممبئی پولیس کی جانب سے سیشن کورٹ کے احکامات کے بعد تحقیقات کا آغاز کیا گیا ہے، اس حوالے سے اداکارہ اور ان کے شوہر کو بھی تحقیقات میں شامل کیا گیا ہے۔

واضح رہے اس سے قبل شلپا شیٹھی کے شوہرپر فحش فلمیں بنانے کا الزام عائد کیا گیا تھا، جس پر ان کے خلاف قانونی کاروائی بھی کی گئی تھی۔

Recent Posts

پی ٹی آئی نے مخصوص نشستوں کے کیس میں فریق بننے کی درخواست دائر کر دی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)تحریک انصاف نے سپریم کورٹ میں مخصوص نشستوں کے کیس میں فریق…

14 mins ago

وزیراعلیٰ مریم نواز نے پنجاب کا نیا سپورٹس بورڈ تشکیل دیدیا

لاہور (قدرت روزنامہ) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پنجاب کا نیا سپورٹس بورڈ تشکیل دے…

24 mins ago

برائلر مرغی کے گوشت کی قیمت میں بڑی کمی

لاہور (قدرت روزنامہ) مرغی کے گوشت کی قیمت میں 23 روپے فی کلو کمی ہوگئی…

1 hour ago

”میری دوسری شادی کی افواہیں پھیلانے والے ، اپنی بہنوں کی شادی کی فکر کریں“ ادا کارہ فضا علی غصے میں آگئیں

لاہور(قدرت روزنامہ) ماڈل و اداکارہ فضا علی نے اپنی دوسری شادی کی افواہ پھیلانے والوں…

2 hours ago

حکومت نے نان فائلرز کے بینک اکاﺅنٹس بلاک کرنے کی تیاری کر لی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) حکومت نے فنانس بل میں ترمیم کرتے ہوئے نان فائلرز کے بینک…

2 hours ago

نان فائلرز کو بیرون ملک سفر سے روکنے سے پہلے اپنی پوزیشن واضح کرنے کا موقع دیا جائے گا، وزیر خزانہ کا بیان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وزیرخزانہ اور ریونیو سینیٹر محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ انکم ٹیکس…

2 hours ago