عازمین حج میدان عرفات پہنچ گئے، مسجد نمرہ میں خطبہ سنیں گے،سورج غروب ہونے کیساتھ مزدلفہ روانہ ہوجائیں گے

ریاض (قدرت روزنامہ )سعودی عرب میں حج کے لئے موجود20 لاکھ سے زیادہ عازمین آج میدان عرفات پہنچ گئے ہیں جہاں وہ مسجد نمرہ میں خطبہ حج سنیں گے۔مسجدالحرام کے امام و خطیب شیخ ڈاکٹر ماہربن حمد خطبہ حج دیں گے، خطبہ حج کا ترجمہ اردو سمیت 50 زبانوں میں نشر کیا جائے گا۔
حجاج سارا دن میدان عرفات میں عبادت الٰہی اور دعائیں کریں گے اور سورج غروب ہونے کے ساتھ ہی وادی مزدلفہ کی جانب روانہ ہوجائیں گے جہاں پہنچ کر مغرب اورعشاءکی نمازیں قصر و جمع کی صورت میں ادا کریں گے اوررمی کے لئے کنکریاں اکٹھی کریں گے۔دنیا بھر سے فریضہ حج کی ادائیگی کے لئے آنے والے عازمین کے قافلے بسوں اور مشاعر ٹرین سروس کے ذریعے جمعہ کی نصف شب کے بعد ہی منیٰ سے میدان عرفات کےلئے روا نہ ہوگئے تھے۔انتظامیہ کی جانب سے الرحمہ پہاڑ پر چڑھنے اور اترنے کے لئے راستوں کو جدا کیا گیا تھا تاکہ آمد و رفت میں کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے اورحجاج کرام با?سانی پہاڑ پر چڑھ اور اتر سکیں۔رات کے آخری پہر جبل الرحمہ پر پہنچنے والے حجاج دعاو¿ں میں مصروف رہے جبکہ حجاج کی بڑی تعداد مسجد نمرہ پہنچ گئی تھی، مسجد نمرہ دنیا کی وہ واحد مسجد ہے جو ہر سال صرف ایک دن یعنی یوم عرفہ کو ہی کھولی جاتی ہے ، خطبہ حج ادا کرنے کے بعد آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی تقلید میں یہاں ظہر اورعصر کی نمازیں اکٹھی ادا کی جاتی ہیں۔
میدان عرفات کا مکہ مکرمہ سے فاصلہ 21 کلو میٹرکے قریب ہے جو مکہ سے مشرق کی جانب طائف کے راستے میں واقع ہے، حج مقامات میں میدان عرفات وہ واحد مقام ہے جو حدود حرم سے باہر ہے۔مشاعر مقدسہ ٹرین سروس کے ذریعے حجاج کو میدان عرفات سے مزدلفہ کے میدان میں پہنچایا جائے گا جہاں وہ کھلے آسمان تلے رات بسر کریں گے اور نماز فجر ادا کرتے ہی منیٰ کے لئے روانہ ہو جائیں گے۔سعودی عرب کے بادشاہ شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی خصوصی دعوت پر 2 ہزار سے زائد فلسطینی حج ادا کر رہے ہیں۔رواں سال سعودی حکام نے صرف حج پرمٹ اور نسک کارڈ رکھنے والے عازمین کے مقامات مقدسہ میں داخل ہونے کو یقینی بنانے کے لئے، اقدامات کو سخت کیا ہے۔سعودی پریس ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق متعلقہ حکام کی جانب سے موثر ٹریفک اور سکیورٹی پلاننگ سے نمازیوں کو آسانی ملی ہے، وزارت صحت نے حجاج کرام کی فلاح و بہبود کو یقینی بنانے کے لئے 34,000 سے زائد ڈاکٹروں، نرسوں، فارماسسٹوں اور انتظامی عملے کو متحرک کیا ہے۔730 ایمبولینسیں اور سات ایئر ایمبولینسیں بھی دستیاب ہیں جو طبی امداد فراہم کرتی ہیں اور لوگوں کو 189 مخصوص ہسپتالوں، طبی مراکز اور موبائل کلینکس میں سے کسی ایک تک لے جاتی ہیں۔وزارت نے کہا کہ سات جون سے اب تک اس کے طبی مراکز نے زائرین کے دل کے 180 آپریشن کئے ہیں اور 470 سے زائد نمازیوں کا ڈائیلاسز کیا گیا ہے۔
منگل تک 70,000 سے زیادہ زائرین وزارت کی طرف سے فراہم کردہ طبی خدمات سے مستفید ہو چکے ہیں۔
کچھ علاقوں میں درجہ حرارت 43 ڈگری سینٹی گریڈ تک بڑھنے کے ساتھ ہی وزارت نے تمام زائرین پر زور دیا ہے کہ وہ ’دھوپ اور گرمی سے بچنے کے لئے چھتری اور کافی مقدار میں پانی کا استعمال کریں۔‘ اس سے قبل مکہ مکرمہ کے مختلف علاقوں میں مقیم دنیا بھر سے آنے والے عازمین کو حج خدمات فراہم کرنے والے اداروں کی جانب سے شیڈول جاری کردیئے گئے ہیں تاکہ اس کے مطابق عازمین احرام باندھ کر مناسک حج کی ادائیگی کے لئے تیار ہوجائیں۔معلمین کی جانب سے عازمین کی سہولت کےلئے مختلف زبانوں کے مترجمین کی سہولت بھی فراہم کی گئی ہے تاکہ عازمین بروقت احرام باندھ کر مناسک حج کی ادائیگی کے لئے روانہ ہو سکیں۔وزیر حج و عمرہ توفیق الربیعہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ مقدس مقامات کی مکمل تیاری کے ساتھ ہم تمام عازمین حج کا پرتپاک خیر مقدم کرتے ہیں۔واضح رہے کہ جمعہ 14 جون سے مناسک حج کا آغاز ہو گیا ہے ، دنیا بھر سے آئے عازمین حج میں ایک لاکھ 60 ہزار پاکستانی بھی شامل ہیں۔حج اسلام کے پانچ بنیادی ستونوں میں سے ایک ہے اور مالی اور جسمانی طور پر استطاعت رکھنے والے بالغ مسلمان پر فرض ہے کہ وہ اپنی زندگی میں کم از کم ایک بار اس مذہبی فریضے کو ادا کرے۔

Recent Posts

بے گناہ مزدوروں کاقتل کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں، وزیر داخلہ

سلام آباد(قدرت روزنامہ)وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی پنجگور کے علاقے میں فائرنگ کے واقعہ کی…

31 mins ago

وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی پنجگور میں مزدوروں کے بہمانہ قتل کی مذمت

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی پنجگور میں مزدوروں کے بہمانہ قتل کی…

45 mins ago

پنجگور میں مسلح افراد کی گھر میں گھس کر فائرنگ، 7 مزدور جاں بحق

کوئٹہ)(قدرت روزنامہ) بلوچستان کے علاقے پنجگور میں ایک گھر پر فائرنگ کے نتیجے میں 7…

49 mins ago

جاپان کے سفیر مٹسو ہیروواڈا کی مسلم لیگ (ن)کے صدر نوازشریف اور وزیر اعلیٰ مریم نواز سےملاقات

لاہور(قدرت روزنامہ ) مسلم لیگ (ن) کے صدر محمد نواز شریف اوروزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازسے…

1 hour ago

وزیراعظم نے اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے خطاب میں قوم کی ترجمانی کی، وزیر دفاع

نیویارک (قدرت روزنامہ)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے اقوام…

2 hours ago

تحریک انصاف کا احتجاج کس نے ختم کرنے کا فیصلہ کیا؟

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف کے ذرائع کا کہنا ہے کہ احتجاج ختم اور برہان…

2 hours ago