عبادت صرف اللہ کی اور حکم صرف اللہ کا، یہی دین ہے: خطبہ حج

مکہ مکرمہ(قدرت روزنامہ)خطبہ حج دیتے ہوئے مسجدالحرام کے امام اور خطیب شیخ ڈاکٹر ماہر بن حمد نے کہا ہے کہ عبادت صرف اللہ کی اور حکم صرف اللہ کا اور یہی دین ہے، جو تقویٰ اختیار کرے گا اسے وہاں سے رزق ملے گا جہاں سے گمان بھی نہیں ہوگا .

وقوف عرفہ کے دوران مسجد نمرہ میں خطبہ حج دیتے ہوئے مسجدالحرام کے امام اور خطیب ڈاکٹر ماہر بن حمد نے کہا کہ ہر چیز کا وہ مالک ہے جس نے قرآن نازل کیا رحمت بناکر اور لوگوں کے حالات اچھے کیے، قرآن وہ کتاب ہے جس کی آیات حکمت سے بھری ہیں، یہ قرآن لوگوں کو سیدھی راہ دکھاتا ہے اور میں گواہی دیتا ہوں .

انہوں نے کہا کہ اللہ متقی لوگوں کو فلاح کے ساتھ نجات دیتا ہے، قیامت کے دن انہیں دکھ نہ پہنچے گا، جو اللہ کا تقویٰ اختیار کرے گا اسے وہاں سے رزق ملے گا جہاں اسے گمان بھی نہیں ہوگا، جو متقی ہوگا اللہ اس کے گناہ معاف کرکے اس کا اجر بڑھا دے گا .

انہوں نے کہا کہ عبادت صرف اللہ کی اور حکم صرف اللہ کا اور یہی دین ہے، اپنے رب کی عبادت کرو جس نے تمہیں اور تم سے پہلے پیدا کیا، یہی توحید کی گواہی ہے . نماز برائی سے بچاتی ہے، شیطان کے وسوسوں سے خود کو محفوظ رکھیں .

. .

متعلقہ خبریں