انسٹاگرام نے اداکاروں کا دماغ خراب کردیا ہے، محمود اسلم


کراچی(قدرت روزنامہ) پاکستانی شوبز انڈسٹری کے سینیئر اداکار نے کہا ہے کہ انسٹاگرام پر فالوورز کی دوڑ نے اداکاروں کا دماغ خراب کردیا ہے۔ حال ہی میں محمود اسلم نے ایک پوڈکاسٹ میں شرکت کی جہاں اُنہوں نے پاکستانی ڈراموں کے موجودہ حالات پر گفتگو کی۔
محمود اسلم نے کہا کہ سوشل میڈیا کی وجہ سے اداکاروں کے رجحانات تبدیل ہورہے ہیں، اب اُن اداکاروں کو کام دیا جاتا ہے جن کے انسٹاگرام پر فالوورز زیادہ ہوتے ہیں۔ سینیئر اداکار نے کہا کہ انسٹاگرام نے ہمارے اداکاروں کا دماغ خراب کردیا ہے اور میرے خیال میں اسی وجہ سے ہمارے ڈراموں کا بھی بیڑا غرق ہورہا ہے۔
اُنہوں نے اپنے سُپر ہٹ کامیڈی ڈرامے ‘بُلبلے’ کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ میرے اس ڈرامے کو 14 سال مکمل ہوگئے ہیں اور یہ ڈرامہ عالمی سطح پر مقبول ہوا ہے۔
محمود اسلم نے کہا کہ اس ڈرامے کے تمام اداکاروں کے انسٹاگرام فالوورز زیادہ ہیں لیکن عائشہ عُمر کے فالوورز کی تعداد سب سے زیادہ ہے، اسی وجہ سے عائشہ عُمر اب ڈرامے سے زیادہ اپنے انسٹاگرام پر زیادہ توجہ دیتی ہیں۔
اداکار نے کہا کہ عائشہ عمر کا اپنا یوٹیوب چینل ہے، اُن کا اپنا کپڑوں اور میک اپ کا برانڈ بھی ہے، وہ اب اس طرف زیادہ توجہ دیتی ہیں۔ اُنہوں نے کہا کہ عائشہ عُمر اپنے وعدے کے مطابق کام تو کرتی ہیں لیکن وہ ڈرامے پر پہلے کی طرح توجہ نہیں دے رہیں، ڈرامے کے آغاز میں وہ وقت پر شوٹنگ پر آتی تھیں لیکن اب ایسا نہیں ہے۔
محمود اسلم نے مزید کہا کہ اب ہم ‘بُلبلے’ میں عائشہ عُمر کی جگہ دوسری اداکارہ کو کاسٹ بھی نہیں کرسکتے کیونکہ مداح عائشہ کو ہی خوبصورت کے کردار میں دیکھنا چاہتے ہیں اور کسی سُپر ہٹ ڈرامے سے کردار کو تبدیل کرنا آسان نہیں ہوتا۔

Recent Posts

کراچی میں 2 روز کے لیے دفعہ 144 کے تحت پابندی عائد، نوٹیفکیشن جاری

کراچی (قدرت روزنامہ)کراچی میں 2 روز کے لیے دفعہ 144 کے تحت پابندی عائد ہے۔…

1 min ago

صائمہ بلوچ نے ندا یاسر کے مارننگ شو میں شرکت سے انکار کیوں کیا؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستانی ڈراموں اور فلموں کی معروف ادکارہ اور ماڈل صائمہ بلوچ نے…

9 mins ago

چھٹی ایشین تائیکوانڈو چیمپیئن شپ کا ٹائٹل پاکستان نے اپنے نام کرلیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان نے چھٹی ایشین تائیکوانڈو چیمپیئن شپ کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا،…

21 mins ago

چمن میں سرحدی آمدورفت کے لیے پاسپورٹ کی شرط: یومیہ 7 ہزار کمانے والے ماہانہ 7 ہزار نہیں کما پارہے، مظاہرین

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بلوچستان میں پاک افغان سرحدی شہر چمن میں گزشتہ برس سے احتجاج…

33 mins ago

شہباز شریف اور بلاول بھٹو کی رات گئے مولانا فضل الرحمان کے گھر آمد، ملاقات نتیجہ خیز ثابت نہ ہوسکی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)مجوزہ آئینی ترامیم کے معاملے پر اسلام آباد میں جمعیت علمائے اسلام…

56 mins ago

آئینی ترمیم، حکومتی ڈرافٹ کے بعد پیپلز پارٹی کا مسودہ بھی سامنے آگیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)26 ویں آئینی ترمیم کے حوالے سے حکومتی ڈرافٹ کے بعد اب…

1 hour ago