اسلام آباد (قدرت روزنامہ)حکومت نے نئے بجٹ میں پیک شدہ دالوں ،چاول اور آٹا چینی سمیت تمام بنیادی اشیاء پر بھی اٹھارہ فیصد جی ایس ٹی عائد کردیا ہے ۔
سینیٹ کی قائمہ کمیٹی خزانہ نے نان فائلرز کے بیرون ملک سفر پر پابندی کی تجویز بھی منظور کرلی اور نان فائلرز کی موبائل سمز کے ساتھ ساتھ بجلی اور گیس کے کنکشن بھی منقطع کیے جائیں گے۔
چیئرمین ایف بی آر امجد زبیر ٹوانہ نے کمیٹی اجلاس میں انکشاف کیا کہ پیک شدہ دالوں، چاول، مصالحہ جات،نمک مرچ، آٹے اور چینی سمیت کھانے پینے کی تمام چیزوں پر18 فیصد ٹیکس لگا دیا گیا ہے۔عام دکانوں پر فروخت ہونے والی کھلی اشیا پر اضافی ٹیکس نہیں لگایا گیا۔ قائمہ کمیٹی نے بچوں کے فارمولا دودھ پر عائد 18 فیصد جی ایس ٹی میں کمی کی سفارش کی تو چئیرمین ایف بی آر بولے غریب مائیں بچوں کے لیے فارمولہ دودھ استعمال نہیں کرتیں ۔کمپنیاں دودھ کی قیمت کم کریں تو ٹیکس کم کردیں گے۔سینیٹر فاروق نائیک نے تجویز دی کہ ٹیکس چوری میں ملوث کمپنیوں کو بلیک لسٹ کریں۔ سیلز ٹیکس ان ڈائریکٹ ٹیکس ہے جو صارف کو ادا کرنا پڑے گا۔
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ملائیشیا کی ایک خاتون نے اپنے بستر پر پڑے شوہر کی دیکھ…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ فوجی سربراہان کی مدت…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بھارت کی جانب سے دیگر ممالک کے معاملات میں دخل اندازی ایک…
پشاور(قدرت روزنامہ)خیبر پختونخوا اسمبلی نے خیبر پختونخوا کابینہ ممبران کے ہاؤس رینٹ مراعات میں اضافے…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ملک کی معروف اداکارہ وینا ملک نے انکشاف کیا ہے کہ ان…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پنجاب حکومت نے اورنج لائن ٹرین اور میٹرو بس میں معذور افراد…