موجودہ آئی ایم ایف پروگرام پاکستان کی تاریخ کا آخری پروگرام ہوگا،وزیراعظم شہباز شریف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وزیراعظم شہباز شریف کا قوم سے خطاب میں کہنا ہے کہ وعدہ کرتا ہوں موجودہ آئی ایم ایف کا پروگرام پاکستان کی تاریخ کا آخری پروگرام ہوگا، چین سے تین لاکھ پاکستانیوں کو انفارمیشن ٹیکنالوجی کی ٹریننگ دلوائیں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ انفارمیشن ٹیکنالوجی کو پورے پاکستان میں پھیلائیں گے، تعلیم کے میدان میں ایمرجنسی کا نفاذ کیا ہے۔ کئی دہائیوں سے اربوں کے خسارے کا باعث بننے والے ادارے بیچ رہے ہیں، ان اداروں کو بیچ کر وسائل حاصل کریں گے، جن پر ہر سال کئی سو ارب روپے ڈوب جاتے ہیں، سادگی اپنا کر بچت کریں گے، کارخانے نہیں لگائیں گے، تجارت بڑھانے کیلئے نجی شعبے کی حوصلہ افزائی کریں گے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ ماضی میں جب بھی ترقی و خوشحالی کا سفر شروع ہوا، کوئی نہ کوئی حادثہ ہوگیا، یا رکاوٹ آگئی، دہشتگرد، بجلی چور، منافع خور اور بدعنوان سرکاری ملازم ملکی ترقی و استحکام کے دشمن ہیں۔

شہباز شریف نے کہا کہ شہداء اور غازیوں کی توہین کرنے والا ملک کی ترقی و خوشحالی کا دشمن ہے۔

Recent Posts

وہ 5 ممالک جہاں پچھلے ایک برس میں سب سے زیادہ پاکستانیوں نے نقل مکانی کی، ان ممالک کی شہریت کیسے حاصل کی جاسکتی ہے؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)2023 سے اب تک تقریباً 11 لاکھ سے زائد پاکستانیوں نے بیرون…

6 mins ago

طلاق یافتہ والدین کے بچوں کو کن قانونی مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)شادی ایک ایسا خوبصورت بندھن ہے جس کا آغاز ہمیشہ خوشیوں، اُمیدوں…

17 mins ago

سرکاری گھر خالی کریں، اسمرتی ایرانی سمیت ہارجانے والے وزرا کو نوٹس جاری

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سابق نامور اداکارہ اور نریندر مودی کی گزشتہ حکومت کی وزیر اسمرتی…

26 mins ago

سابق وزیراعظم بے نظیر بھٹو کی 71 ویں سالگرہ آج منائی جارہی ہے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سابق وزیراعظم و پاکستانی عوام کی معبوب لیڈر بے نظیر بھٹو کی…

38 mins ago

دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال کو ضمانت پر رہا کرنے کا حکم

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)دہلی کی ایک عدالت نے شراب پالیسی سے جڑے منی لانڈرنگ اور…

53 mins ago