منیٰ میں حجاج کرام کی خدمت پر مامور اعلیٰ سعودی عہدیدار انتقال کر گئے

سعودی عرب (قدرت روزنامہ)سعودی عرب کی وزارتِ صحت کے اعلیٰ عہدیدار مشاعرِ مقدسہ میں دورانِ ڈیوٹی انتقال کر گئے .

انتقال کر جانے والے سعودی وزارتِ صحت کے اعلیٰ عہدیدار عبد اللّٰہ الحارثی منیٰ میں حجاج کرام کی خدمت پر مامور تھے ، سعودی وزیر صحت کا کہنا تھا کہ عبداللہ الحارثی نے وزارت صحت میں ہمیشہ اہم کردار نبھایا .

دوسری جانب حج کے مناسک کی ادائیگی کا پہلہ مرحلہ آج سے باقاعدہ شروع ہو جائے گا ، دنیا بھر سے 15 لاکھ سے زائد عازمینِ حج کا فریضہ ادا کریں گے .


اس سال تقریباً 4 لاکھ سعودی عرب کے مقامی عازمین، ایک لاکھ 60 ہزار پاکستانی عازمین فریضۂ حج ادا کریں گے ، عازمینِ حج کی منیٰ روانگی کا عمل آج جاری رہے گا .

گرمی سے بچنے کے لیے بیشتر عازمینِ حج کو جمعرات اور جمعے کی درمیانی شب بسوں کے ذریعے وادیٔ منیٰ پہنچا دیا گیا ہے .

. .

متعلقہ خبریں