شاہین کو نہایت غلط طریقے سے کپتانی سے ہٹایا گیا ،بابر اسکی کپتانی میں کھیلتے تو اسکی عزت مزید بڑھتی:شاہد آفریدی

کراچی (قدرت روزنامہ )سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ بابر اعظم کو شاہین کی کپتانی میں کھیلنا چاہئے تھا اس طرح ان کی عزت میری اور دنیا کی نظر میں اور بڑھ جاتی۔
گزشتہ برس بھارت میں پاکستانی ٹیم کی ناقص کارکردگی کے بعد بابر اعظم نے کپتانی چھوڑنے کا فیصلہ کیا تھاجس کے بعد شان مسعود کو ٹیسٹ جبکہ شاہین آفریدی کو ٹی ٹوئنٹی ٹیم کی کپتانی سونپی گئی تھی۔بعد ازاں ٹیم کو آسٹریلیا کے خلاف 3 ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں وائٹ واش جبکہ نیوزی لینڈ کے خلاف 5 ٹی20 میچوں کی سیریز میں 1-4 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا جس کے بعد پی سی بی نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ سے قبل بابراعظم کو ایک بار پھر ٹی ٹوئنٹی اور ون ڈے کا کپتان مقرر کیا تھا تاہم اس بار شاہین نے بابر کی نائب کپتانی قبول کرنے سے انکار کردیا تھا۔اب اس حوالے سے نجی میڈیا سے گفتگو کے دوران شاہد آفریدی نے کہا کہ اگر بابر اعظم ماضی میں سٹینڈ لیتے اور کہتے کہ میں شاہین کی کپتانی میں کھیلنا چاہتا ہوں تو میری اور دنیا کی نظر میں بابر اعظم کی عزت اور زیادہ بڑھ جاتی۔
شاہد آفریدی نے ایک بار پھر شکوہ کرتے ہوئے کہا کہ اگر آپ نے شاہین کو کپتان بنا ہی دیا تھا تو یہ بہت غلط طریقہ تھا کہ فوراً ہی اسے کپتانی سے ہٹادیا جائے۔ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے دوران قومی ٹیم میں گروپنگ پر بات کرتے ہوئے سابق کرکٹر نے کہا کہ گروپنگ کسی بھی کپتان کو کمزور بنادیتی ہے، جب کسی ٹیم میں گروپ بننے لگیں تو اس کا مطلب ہے کہ کپتان کی عزت لڑکوں کی نظر میں کم ہونے لگی ہے،گروپ بننے کی وجہ سے کپتان کمزور ہوجاتا ہے کیوں کہ آپ ہر ناکامی پر بولرز کو تنقید کا نشانہ بناتے ہیں کبھی بیٹسمین پر تنقید نہیں ہوتی، اگر کپتان مضبوط ہوگا تو کبھی ایسی گروپنگ کی باتیں نہیں نکلیں گی۔
دوسری جانب سابق کرکٹر سہیل تنویر نے شاہد آفریدی کے مو¿قف کی تائید کرتے ہوئے واضح کیا کہ یہ بات صرف شاہین کیلئے نہیں کی جارہی ، شاہین کے برعکس اگر کوئی اور کھلاڑی بھی جسے بابراعظم کی جگہ کپتان بناکر فوراًہی ہٹادیا جاتا یہ چیز اس کھلاڑی کو بھی پسند نہیں آتی۔

Recent Posts

مستقبل محفوظ بنانے کیلئے پاکستان اور چین کو مل کر کام کرنا ہوگا،احسن اقبال

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وفاقی وزیراحسن اقبال کا پاک چین مشترکہ میکنزم کے مشاورتی اجلاس…

2 hours ago

بجٹ کے بعدمہنگائی میں اضافہ، ادارہ شماریات نے اعدادوشمار جاری کر دیئے

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)بجٹ کے بعد ملک میں ضروری اشیا کی قیمتوں میں ہفتہ وار بنیادوں…

2 hours ago

سی پیک پاکستانی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے،یوسف رضا گیلانی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)چیئرمین سینیٹ یوسف رضاگیلانی نے پاک چین مشترکہ میکنزم کے مشاورتی اجلاس…

2 hours ago

عامر خان کے بیٹے جنید کی فلم کی راہ میں حائل بڑی رکاوٹ دور ہوگئی

ممبئی (قدرت روزنامہ)بھارتی ریاست گجرات کی ہائیکورٹ نے جمعہ کو فلم ’مہاراج‘ کے نیٹ فلکس…

2 hours ago

وزیر اعظم شہباز شریف سے چینی وزیر لیو جیان چاؤ کی ملاقات

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر اعظم شہباز شریف سے چین کے بین الاقوامی ترقی کے وزیر…

2 hours ago

وزیراعظم کی نیت صاف ہے، امید ہے وعدے پورے کریں گے،بلاول بھٹو

کراچی (قدرت روزنامہ) چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ بہتر ہوتا،…

3 hours ago