’(ن) لیگ سے اتحاد ایک بھیانک تجربہ ہے‘پیپلز پارٹی کے گورنر پنجاب سلیم حیدر کا حیران کن بیان

لاہور (قدرت روزنامہ) گورنر پنجاب سلیم حیدر نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی ہمیشہ آزادی اظہار کے حق میں رہی ہے، ہتک عزت بل سے متعلق کوئی دعویٰ نہیں کیا تھا، یہ بات انہوں نے لاہور میں سندس فاؤنڈیشن کے دورے کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہی۔

گورنر پنجاب نے ہتک عزت بل منظور ہونے سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ گورنر کے پاس کو ئی ایسا اختیار نہیں کہ کسی قانون کو بننے سے روک سکے، بل پر دستخط نہ بھی کرتا تو بھی اس نے منظور ہوجانا تھا۔گورنر پنجاب کے مطابق طے ہوا تھا کہ حکومت اور صحافیوں کی ایکشن کمیٹی کی ملاقات ہوگی، یہ طے پانے کے بعد ہی میں بیرونی دورے پر چلا گیا۔

دوسری طرف نجی ٹی وی چینل کے مطابق گورنر پنجاب نے مسلم لیگ( ن) کے ساتھ پیپلز پارٹی کے اتحاد کو ایک بھیانک تجربہ قرار دیا ہے۔

نجی ٹی وی چینل کے مطابق گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی کا مسلم لیگ( ن) کے ساتھ اتحاد کا 16 ماہ کا تجربہ اچھا نہیں رہا، پارٹی کے اندر حکومت میں شمولیت کے لیے رائے بہتر نہیں، پیپلز پارٹی حکومت میں شامل ہوگی تو ناکامی کا ملبہ اٹھانا پڑے گا۔

Recent Posts

وہ 5 ممالک جہاں پچھلے ایک برس میں سب سے زیادہ پاکستانیوں نے نقل مکانی کی، ان ممالک کی شہریت کیسے حاصل کی جاسکتی ہے؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)2023 سے اب تک تقریباً 11 لاکھ سے زائد پاکستانیوں نے بیرون…

3 mins ago

طلاق یافتہ والدین کے بچوں کو کن قانونی مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)شادی ایک ایسا خوبصورت بندھن ہے جس کا آغاز ہمیشہ خوشیوں، اُمیدوں…

14 mins ago

سرکاری گھر خالی کریں، اسمرتی ایرانی سمیت ہارجانے والے وزرا کو نوٹس جاری

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سابق نامور اداکارہ اور نریندر مودی کی گزشتہ حکومت کی وزیر اسمرتی…

23 mins ago

سابق وزیراعظم بے نظیر بھٹو کی 71 ویں سالگرہ آج منائی جارہی ہے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سابق وزیراعظم و پاکستانی عوام کی معبوب لیڈر بے نظیر بھٹو کی…

35 mins ago

دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال کو ضمانت پر رہا کرنے کا حکم

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)دہلی کی ایک عدالت نے شراب پالیسی سے جڑے منی لانڈرنگ اور…

50 mins ago