کنگنا رناوت کو تھپڑ مارنے کے واقعہ پرسوارا بھاسکر کا بیان بھی سامنے آگیا

ممبئی (قدرت روزنامہ )بالی ووڈ اداکارہ سوارا بھاسکر نے چندی گڑھ ایئرپورٹ پر سی آئی ایف سی اہلکار کی جانب سے کنگنا رناوت کو تھپڑ مارے جانے کو غلط عمل قرار دیا ہے، تاہم ان کا کہنا تھا کہ کنگنا نے خود سوشل میڈیا کے ذریعے کئی بار تشدد کا جواز پیش کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ کنگنا کو تو صرف تھپڑ مارا گیا، وہ کم از کم زندہ تو ہیں لیکن اس ملک میں کئی لوگوں کو جان سے ہی مار دیا گیا، فسادات میں سیکیورٹی اہلکاروں نے لوگوں کو مارا پیٹا۔ جو لوگ ان واقعات کا جواز پیش کر رہے ہیں وہ کنگنا کے معاملے میں ہمیں نہ سکھائیں۔

سوارا بھاسکر نے اپنی سابقہ ساتھی اداکارہ پر سوشل میڈیا کے ذریعے تشدد کا جواز پیش کرنے کا الزام لگاتے ہوئے کہا کنگنا کے ساتھ مسئلہ یہ ہے کہ انہوں نے خود سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر تشدد کو جائز قرار دیا۔

انہوں نے کہا کہ کنگنا کے ساتھ جو ہوا وہ درست نہیں تھا لیکن اب وقت آ گیا ہے کہ ملک کے بڑے مسائل پر توجہ دی جائے۔

Recent Posts

پاک بھارت تعلقات اہم ہیں، براہ راست بات چیت کی حمایت کرتے ہیں، امریکا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیو ملر کا کہنا ہے کہ بھارت اور…

5 mins ago

وہ 5 ممالک جہاں پچھلے ایک برس میں سب سے زیادہ پاکستانیوں نے نقل مکانی کی، ان ممالک کی شہریت کیسے حاصل کی جاسکتی ہے؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)2023 سے اب تک تقریباً 11 لاکھ سے زائد پاکستانیوں نے بیرون…

11 mins ago

طلاق یافتہ والدین کے بچوں کو کن قانونی مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)شادی ایک ایسا خوبصورت بندھن ہے جس کا آغاز ہمیشہ خوشیوں، اُمیدوں…

21 mins ago

سرکاری گھر خالی کریں، اسمرتی ایرانی سمیت ہارجانے والے وزرا کو نوٹس جاری

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سابق نامور اداکارہ اور نریندر مودی کی گزشتہ حکومت کی وزیر اسمرتی…

30 mins ago

سابق وزیراعظم بے نظیر بھٹو کی 71 ویں سالگرہ آج منائی جارہی ہے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سابق وزیراعظم و پاکستانی عوام کی معبوب لیڈر بے نظیر بھٹو کی…

42 mins ago