کراچی(قدرت روزنامہ)پان کی دکان سے لوٹ مار کے الزام میں ڈی ایس پی ظفر جاوید کو معطل کردیا گیا۔
ڈی ایس پی ظفر جاوید بیٹے سمیت پان کی دکان میں لوٹ مار کے الزام میں گرفتار ہیں۔آئی جی سندھ نے ڈی ایس پی ظفر جاوید کو معطل کردیا ہے۔ اس حوالے سے جاری ہونے والے نوٹیفکیشن کے مطابق ڈی آئی جی سی آئی اے مقدس حیدر کو اس معاملے میں انکوائری افسر مقرر کردیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق ڈی آئی جی سی آئی اے کو 15 دن میں مکمل رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔
خیال رہےکہ کراچی کے علاقے گلشن اقبال 13 ڈی میں 2 روز قبل پان شاپ میں لوٹ مار کی واردات کا مقدمہ پان شاپ کے مالک کی مدعیت میں درج کیا گیا تھا۔دکاندار نے بتایا کہ اس واردات میں اسے 70 ہزار روپے سے زیادہ کا نقصان ہوا ہے، یہی لوگ رواں ماہ کی 2 تاریخ کو بھی مجھ سے لوٹ مار کرکے گئے، کیبن میں آتے ہی انہوں نے مجھے باہر جانے کا کہا، میں نے انکار کیا تو موبائل چھین لیا۔
لاہور(قدرت روزنامہ)ایفرو ایشیا کپ کی دو دہائیوں بعد واپسی کا امکان پیدا ہوگیا ہے، جس…
لندن (قدرت روزنامہ)پاکستان کے سپر ہٹ ڈرامے ”کبھی میں کبھی تم“ میں اداکارہ ہانیہ عامر…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ) مارکیٹ میں کمپنیوں نے آن گرڈ سولر سسٹم کی قیمتوں میں اضافہ…
لاہور(قدرت روزنامہ)ماضی کی مقبول رقاصہ و اسٹیج اداکارہ دیدار نے کہا ہے کہ پاکستانی معاشرے…
پشاور(قدرت روزنامہ)پشاور ینگ ڈاکٹرز کے صدر اور خیبر ٹیچنگ ہسپتال کے ڈاکٹر مجاہد خان نے…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف کےوفد نے جمعیت علما اسلام کے سربراہ مولانا…