حکومت سے مذاکرات، عمران خان نے جیل سے محمود اچکزئی کو مکمل اعتماد کا پیغام بھجوادیا


کرراچی(قدرت روزنامہ)بانی چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان نے جیل سے محمود خان اچکزئی کو مکمل اعتماد کا پیغام بھجوادیا۔محمود خان اچکزئی کی سربراہی میں اپوزیشن الائنس نے حکومتی اتحادی جماعتوں پیپلز پارٹی، مسلم لیگ (ن) اور متحدہ قومی موومنٹ سے رابطے کا فیصلہ کیا ہے۔ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی نے جیل سے محمود خان اچکزئی کو مکمل اعتماد کا پیغام بجھوا دیا ہے۔ذرائع کے مطابق اسد قیصر نے محمود خان اچکزئی سے ملاقات میں مذاکراتی عمل آگے بڑھانے کا کہہ دیا۔ذرائع کے مطابق اپوزیشن الائنس کی طرف سے ٹی او آرز طے کرکے پی پی، ن لیگ اور ایم کیو ایم سے رابطہ ہوگا۔ذرائع کے مطابق محمود اچکزئی مذاکرات کے لیے الائنس میں شامل جماعتوں میں سے ایک ایک نمائندہ شامل کریں گے۔ذرائع کے مطابق محمود اچکزئی پی ٹی آئی سے مشاورت کے بعد مولانا فضل الرحمان کو اعتماد میں لیں گے۔ذرائع کے مطابق محمود خان اچکزئی عید کے بعد مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کریں گے، بانی پی ٹی آئی الائنس کے مذاکراتی عمل کی مکمل حمایت کریں گے۔

Recent Posts

پنجگور ،چیدگی بارڈر سے آنے والی گاڑیوں سے بھتہ گیری، روزانہ لاکھوں روپے وصول کیے جانے لگے

پنجگور(قدرت روزنامہ)پنجگور بارڈرز سے آنے والی گاڑی سے بھتہ خوری جاری فی گاڑی تین ہزار…

2 mins ago

خضدار، مہنگائی کا جن بے قابو، سبزیاں اور اشیاء خور دونوش عوام کی پہنچ سے دور

خضدار(قدرت روزنامہ)خضدارعید کی چھٹیوں کا سن کر مہنگائی کاجن بوتل سے باہر آگئی ہے گران…

17 mins ago

تربت ،لاپتہ افراد کا دھرنا، آج پریس کانفرنس میں آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے، لواحقین

تربت(قدرت روزنامہ)لاپتہ افراد کے لواحقین کے کیمپ کو سات دن مکمل آج پریس کانفرنس کریں…

28 mins ago

بلوچستان کےجامعات میں جعلی بھرتیوں کا نوٹس لیا جائے،بی ایس او (پجار)

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بی ایس او (پجار) کے سابق مرکزی جوائنٹ سیکرٹری نعیم بلوچ نے اپنے بیان…

41 mins ago

بولان، غیرت کے نام پر باپ نے بیٹی کو قتل کردیا

بولان(قدرت روزنامہ)بلوچستان کے علاقے بولان میںباپ نے ساتھیوں سے ساتھ مل کر بیٹی کو سیاہ…

49 mins ago

بیلہ سے نامعلوم شخص کی لاش برآمد

بیلہ(قدرت روزنامہ)بلوچستان کے علاقے بیلہ سے ایک لاش برآمد ہوئی ہے۔زرائع کے مطابق بلوچستان کے…

55 mins ago