وسائل میں رہتے ہوئے بجٹ میں ترقیاتی منصوبوں کا حجم برقرار رکھیں گے، سرفراز بگٹی


کوئٹہ(قدرت روزنامہ)وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے واضح کیا ہے کہ وسائل میں رہتے ہوئے بجٹ میں ترقیاتی منصوبوں کا حجم برقرار رکھیں گے جبکہ تعلیم اور صحت ترجیح ہوگی۔وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے حکومتی اتحادی جماعتوں اور اپوزیشن کے ارکان صوبائی اسمبلی سے بجٹ کے بارے میں مشاورت کی۔سرفراز بگٹی نے بتایا کہ پہلی بار پی سی ون کے تحت منظور شدہ ترقیاتی منصوبے بجٹ کا حصہ بنائے گئے ہیں، وسائل میں رہتے ہوئے بجٹ میں ترقیاتی منصوبوں کا حجم برقرار رکھیں گے جبکہ ترقیاتی منصوبوں پر عمل درآمد کے ذمہ دار محکموں کے افسران کی کانفرنس طلب کریں گے۔انہوں نے بتایا کہ بجٹ میں تعلیم اور صحت ترجیح ہوگی، تعلیم کے بجٹ میں 300 فیصد اور صحت کے بجٹ کو 100 فیصد بڑھانے کی تجویز ہے۔وزیر اعلیٰ بلوچستان نے مزید کہا کہ نصیر آباد میں لیور ٹرانسپلانٹ کے لیے گمبٹ میڈیکل انسٹی ٹیوٹ کا مرکز قائم کریں گے۔ان کا کہنا تھا کہ منشیات کے انسداد کے لیے عید کے بعد کارروائی شروع ہوگی جبکہ منشیات کے عادی افراد کی بحالی کے مراکز فعال کریں گے۔مشاورتی نشست میں گورنر بلوچستان شیخ جعفر خان مندوخیل اور اسپیکر صوبائی اسمبلی عبدالخالق اچکزئی بھی خصوصی طور پر شریک ہوئے۔

Recent Posts

پشتونخوا نیپ کے زیر اہتمام عثمان خان کاکڑ کی تیسری برسی کے جلسہ عام میں متعدد قراردادیں منظور

مسلم باغ(قدرت روزنامہ)پشتونخوا نیشنل عوامی پارٹی کے زیر اہتمام پشتون قومی سیاسی تحریک کے عظیم…

14 mins ago

پنجگور ،چیدگی بارڈر سے آنے والی گاڑیوں سے بھتہ گیری، روزانہ لاکھوں روپے وصول کیے جانے لگے

پنجگور(قدرت روزنامہ)پنجگور بارڈرز سے آنے والی گاڑی سے بھتہ خوری جاری فی گاڑی تین ہزار…

25 mins ago

خضدار، مہنگائی کا جن بے قابو، سبزیاں اور اشیاء خور دونوش عوام کی پہنچ سے دور

خضدار(قدرت روزنامہ)خضدارعید کی چھٹیوں کا سن کر مہنگائی کاجن بوتل سے باہر آگئی ہے گران…

39 mins ago

تربت ،لاپتہ افراد کا دھرنا، آج پریس کانفرنس میں آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے، لواحقین

تربت(قدرت روزنامہ)لاپتہ افراد کے لواحقین کے کیمپ کو سات دن مکمل آج پریس کانفرنس کریں…

50 mins ago

بلوچستان کےجامعات میں جعلی بھرتیوں کا نوٹس لیا جائے،بی ایس او (پجار)

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بی ایس او (پجار) کے سابق مرکزی جوائنٹ سیکرٹری نعیم بلوچ نے اپنے بیان…

1 hour ago

بولان، غیرت کے نام پر باپ نے بیٹی کو قتل کردیا

بولان(قدرت روزنامہ)بلوچستان کے علاقے بولان میںباپ نے ساتھیوں سے ساتھ مل کر بیٹی کو سیاہ…

1 hour ago