پنجگور، عبدالباسط مینگل کے قاتلوں کی عدم گرفتاری پر احتجاج، زخمی اہلیہ کا سرکاری سطح پر علاج کیا جائے، مظاہرین کا مطالبہ


پنجگور(قدرت روزنامہ)سول سوسائٹی خاران اور سیاسی پارٹیوں کی جانب سے پنجگور میں خاران کے رہائشی عبدالباسط مینگل کی قتل کے خلاف خاران پریس کلب میں احتجاجی مظاہرہ کیاگیا مظاہرے میں مقتول کے خاندان کے افراد سمیت خواتین اور مختلف طبقہ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی احتجاجی مظاہرے سے سول سوسائٹی اور سیاسی جماعتوں کے نمائندوں نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پنجگور میں بااثر مسلح جتوں کی ڈکیتی کےدوران قتل ہونے والے خاران کے رہائشی عبدالباسط مینگل ایک غریب اور مزدور تھے گھرمیں گھس کر قتل کرنا بلوچی روایت کی خلاف ورزی ہے پنجگور جیسے بلوچ پرست شہر میں خاران کے بلوچ خواتین پر حملہ ہونا پنجگور کےعوام کے لیئے شرم کا مقام ہے پنجگور کے عوامی نمائندگان اور ضلعی انتظامیہ کی جانب سے خاطر خواہ کاروائی اور زخمی خاتون کو بہتر ابتدائی طبی امداد فراہم نہ کرنا حکومت کی کارکردگی کیلئے سوالیہ نشان ہے انہوں نے مزید کہاکہ عبدالباسط مینگل کے قاتلوں کی گرفتاری اور زخمی اہلیہ کا سرکاری سطح پر علاج کیا جائے۔

Recent Posts

پشتونخوا نیپ کے زیر اہتمام عثمان خان کاکڑ کی تیسری برسی کے جلسہ عام میں متعدد قراردادیں منظور

مسلم باغ(قدرت روزنامہ)پشتونخوا نیشنل عوامی پارٹی کے زیر اہتمام پشتون قومی سیاسی تحریک کے عظیم…

11 mins ago

پنجگور ،چیدگی بارڈر سے آنے والی گاڑیوں سے بھتہ گیری، روزانہ لاکھوں روپے وصول کیے جانے لگے

پنجگور(قدرت روزنامہ)پنجگور بارڈرز سے آنے والی گاڑی سے بھتہ خوری جاری فی گاڑی تین ہزار…

21 mins ago

خضدار، مہنگائی کا جن بے قابو، سبزیاں اور اشیاء خور دونوش عوام کی پہنچ سے دور

خضدار(قدرت روزنامہ)خضدارعید کی چھٹیوں کا سن کر مہنگائی کاجن بوتل سے باہر آگئی ہے گران…

35 mins ago

تربت ،لاپتہ افراد کا دھرنا، آج پریس کانفرنس میں آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے، لواحقین

تربت(قدرت روزنامہ)لاپتہ افراد کے لواحقین کے کیمپ کو سات دن مکمل آج پریس کانفرنس کریں…

47 mins ago

بلوچستان کےجامعات میں جعلی بھرتیوں کا نوٹس لیا جائے،بی ایس او (پجار)

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بی ایس او (پجار) کے سابق مرکزی جوائنٹ سیکرٹری نعیم بلوچ نے اپنے بیان…

59 mins ago

بولان، غیرت کے نام پر باپ نے بیٹی کو قتل کردیا

بولان(قدرت روزنامہ)بلوچستان کے علاقے بولان میںباپ نے ساتھیوں سے ساتھ مل کر بیٹی کو سیاہ…

1 hour ago