اسپیکر قومی اسمبلی سے بابر اعوان کی ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال

(قدرت روزنامہ)اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی وزیراعظم کے مشیر برائے پارلیمانی امور ڈاکٹر بابر اعوان سے اسپیکر ہاؤس میں ملاقات ہوئی جس میں قومی اسمبلی کا اجلاس بلائے جانے پر تفصیلی مشاورت کی گئی۔

تفصیلات کے مطاق حکومت نے قومی اسمبلی کا اجلاس بلانے کا فیصلہ کیا ہے، اجلاس 22 اکتوبر بروز جمعہ صبح ساڑھے 10 بجے طلب کیا جائے گا، وزارت پارلیمانی امور اجلاس طلب کرنے کی سمری صدر مملکت کو ارسال کرے گی۔

اس موقع پر وزیراعظم کے مشیر برائے پارلیمانی امور ڈاکٹر بابر اعوان کا کہنا ہے کہ حکومت عوامی اور ملکی مفاد کی قانون سازی میں کسی قسم کی تاخیر نہیں چاہتی، وزیراعظم کی ہدایت پر قانون سازی کا عمل تیز کیا گیا ہے جلد نتائج سامنے آئیں گے۔

دوسری جانب اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا کہ امید ہے ایوان میں موجود تمام جماعتیں قانون سازی کیلئے مؤثر اور تعمیری کردار ادا کریں گی، پوری کوشش ہوگی کہ ایوان کا ماحول متاثر ہوئے بغیر قانون سازی کا عمل آگے بڑھایا جائے۔

Recent Posts

ظلم کا نظام اب ختم ہونا چاہئے، 12 جولائی کو تاریخی دھرنا دیں گے: حافظ نعیم الرحمان

ملتان(قدرت روزنامہ)امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ ظلم کا نظام اب ختم…

50 mins ago

ایم کیوایم پاکستان نے شہریوں کیلیے شکایتی مرکز قائم کردیا

کراچی(قدرت روزنامہ)متحدہ قومی موومنٹ پاکستان نے شکایت مرکز قائم کردیا جہاں شہری اپنی شکایات کے…

57 mins ago

سپریم کورٹ میں دو اہم مقدمات سماعت کیلئے مقرر

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) سپریم کورٹ میں دو اہم مقدمات فوجی عدالتوں میں سویلین ٹرائل سے…

1 hour ago

حکومت پنجاب اور تعلیمی اصلاحات کےماہر سر مائیکل باربر کامل کر کام کرنے پراتفاق

لاہور(قدرت روزنامہ) حکومت پنجاب اور تعلیم سمیت دیگر شعبوں میں اصلاحات کے عالمی شہرت یافتہ…

2 hours ago

بندرگاہوں میں جدید نظام سے اربوں ڈالر کا زرمبادلہ حاصل ہوسکتا ہے، وزیراعظم

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ بندرگاہوں میں جدید…

2 hours ago

قیصر کو گھر کے معاملات میں بولنے کی اجازت نہیں، فضیلہ قاضی

کراچی(قدرت روزنامہ) پاکستانی شوبز انڈسٹری کی سینیئر اداکارہ فضیلہ قاضی نے کہا ہے کہ اُن…

2 hours ago