اسلام آباد (قدرت روزنامہ)محکمہ داخلہ پنجاب نے صوبے بھر کی جیلوں کو 100 فیصد محفوظ بنانے کے لیے جدید کیمرے نصب کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جیلوں کے ایک ایک انچ کو کیمروں کی کوریج میں لایا جائے گا۔
سیکریٹری داخلہ پنجاب نور الامین مینگل کی زیر صدارت جیل ریفارمز کمیٹی کا اجلاس ہوا، جس میں آئی جی جیل خانہ جات میاں فاروق نذیر، ایڈیشنل سیکریٹری جیل خانہ جات عاصم رضا اور متعلقہ سینیئر افسران نے شرکت کی۔
اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ صوبے کی تمام جیلوں کے دفاتر، قیدیوں کی بیرکس، سیکیورٹی وال، جیمرز ایریا، کچن، اسپتال، لائبریری اور سب راستے سرویلنس میں آئیں گے، تمام پنجاب کی 43 جیلوں میں 4500 جدید کیمرے نصب ہوں گے۔
ہائی سکیورٹی زون کی طرز پر جیلوں کے تمام مقامات کیمروں کی مانیٹرنگ میں ہوں گے، کیمروں کی تنصیب سے جیل میں کی جانے والی ہر حرکت سرویلنس میں آئے گی، نئے نصب کیے جانے والے کیمرے آرٹیفیشل انٹیلیجنس ٹیکنالوجی سے لیس ہوں گے۔
محکمہ داخلہ کے مطابق مانیٹرنگ کے لیے تمام جیلوں، آئی جی جیل آفس اور محکمہ داخلہ میں کنٹرول روم قائم کیے جائیں گے۔
سنجاوی(قدرت روزنامہ) پٹرول پمپ میں آگ لگانے سے ہزاروں لیٹر پیٹرول اور ڈیزل ضائع مالکان…
ہرنائی(قدرت روزنامہ)زرغون شعبان پکنک پوائنٹ سے اغوا ہونے والے 10 افراد چوتھے روز بعد بھی…
کوئٹہ(قدرت روزنامہ)انجمن اخبا ر فروشاں کے جاری کر دہ پر یس ریلیز کے مطا بق…
کوئٹہ(قدرت روزنامہ)وزیر داخلہ بلو چستان میر ضیاءاللہ لانگو کا تربت میں امن و امان کی…
سونمیانی وندر(قدرت روزنامہ)بلوچستان کی شاہراہوں پر ایک ہفتے کے دوران روڈ ٹریفک کے مختلف حادثات…
کوئٹہ(قدرت روزنامہ)صوبائی وزیر خزانہ میر شعیب نوشیروانی نے کہا ہے کہ بلو چستان حکومت نے…