یوٹیوب کا اپنے صارفین کی بڑی مشکل حل کرنے کا اعلان


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ویڈیو اسٹریمنگ پلیٹ فارم یوٹیوب نے جلد اپنے صارفین کی بڑی مشکل حل کرنے کی تیاری کرلی ہے۔
رپورٹ کے مطابق یوٹیوب چند ہفتوں میں اپنے تمام چینلز کے لیے نیا ’تھمب نیل ٹیسٹ اینڈ کمپیئر‘ فیچر متعارف کرانے جا رہا ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ اس فیچر کے تحت تخلیق کار اپنی کسی بھی ویڈیو میں تین مختلف تھمب نیل استعمال کر سکیں گے، جس سے یہ معلوم کیا جا سکے گا کہ کس تھمب نیل نے بہترین کارکردگی دکھائی۔ تھمب نیل ٹیسٹ اینڈ کمپیئر‘ فیچر تخلیق کاروں کو نئی ویڈیو پوسٹ کرتے وقت متعدد تھمب نیل اپ لوڈ کرنے کا آپشن پیش کرے گا۔
آزمائش کے دوران یوٹیوب مختلف ناظرین کو مختلف تھمب نیل دِکھائے گا۔ بعد ازاں مناسب مقدار میں ڈیٹا اکٹھا ہونے کے بعد (جس کے لیے اندازاً دو ہفتوں کا وقت درکار ہوگا) یوٹیوب اس بات کا تجزیہ کرے گا کہ کس تھمب نیل کا سب سے زیادہ ’واچ ٹائم شیئر‘ رہا۔ جس کے بعد تھمب نیل کے لیے تین میں سے کوئی ایک نتیجہ قرار دے دیا جائے گا۔
ونر:
واضح طور پر فاتح تھمب نیل جو واچ ٹائم کے اعتبار سے سب کو پیچھے چھوڑ دے گا۔
پریفرڈ :
وہ تھمب نیل جس نے دیگر سے بہتر کارکردگی دکھائی ہوگی لیکن عداد و شمار کے اعتبار سے نتائج کم حتمی ہوں گے۔
نن:
کسی بھی تھمب نیل کو فاتح قرار نہیں دیا جائے گا۔
خیال رہے کہ وہ تھمب نیل جو آزمائش میں برتری نہیں حاصل کر سکا ہوگا صارفین اس کو صرف مینوئلی اپنی انتخاب کردہ ویڈیو پر لگا سکیں گے۔

Recent Posts

گرفتار کرکے پوچھا گیا کہ بلاول کی پارٹی جوائن کریں گی یا مریم نواز کی؟ شاندانہ گلزار کا قومی اسمبلی میں خطاب

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) رکن قومی اسمبلی شاندانہ گلزار کا کہنا ہے کہ مجھے گرفتار…

2 mins ago

رمیز راجہ نے اپنی زندگی کا ایک ”حیران کن‘‘ واقعہ سنادیا

لاہور (قدرت روزنامہ) معروف پاکستانی کمنٹیٹراور سابق کرکٹر رمیز راجہ نے ضیاء الحق کے دورا…

4 mins ago

موجودہ حکومت نے نوجوانوں کےلیے کوئی پالیسی نہیں بنائی،جمال رئیسانی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وفاقی بجٹ پر پیپلزپارٹی کے نوجوان ایم این اے نوابزادہ جمال…

7 mins ago

بالی ووڈ اداکارہ سوناکشی سنہا نے اپنے دوست ظہیر سے شادی کرلی، خوبصورت تصاویر بھی سامنے آگئیں

ممبئی (قدرت روزنامہ ) بالی وڈ کی معروف اداکارہ سوناکشی سنہا نے اپنے مسلمان دوست…

19 mins ago

علی محمد خان کا بینظیر بھٹو کے قتل پر جوڈیشل کمیشن بنانے کا مطالبہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) پی ٹی آئی کے سینئر رہنما اور رکن قومی اسمبلی علی…

1 hour ago

اسلام آباد اور راولپنڈی میں موسلادھار بارش ، موسم خوشگوار ہوگیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) راولپنڈی اور اسلام آباد میں شدید گرمی کے بعد کھل کر…

2 hours ago