بھارت: عالمی شہرت یافتہ مصنفہ اروندھتی رائے کیخلاف دہشتگردی کا مقدمہ چلانے کی منظوری


اسلام آباد (قدرت روزنامہ) مسئلہ کشمیر سے متعلق 14 سال قبل تقریر کرنے پر دہلی کے لیفٹیننٹ گورنر نے بھارتی مصنفہ اروندھتی رائے اور سینٹرل یونیورسٹی آف کشمیر کے سابق پروفیسر ڈاکٹر شیخ شوکت حسین کے خلاف انسداد دہشتگردی کے قانون کے تحت مقدمے کی منظوری دے دی ہے۔
نئی دہلی میں لیفٹیننٹ گورنر ونائے کمار سکسینہ کے دفتر کے ایک عہدیدار کے مطابق مصنفہ و انسانی حقوق کی کارکن اروندھتی رائے اور پروفیسر شوکت حسین پر مقدمہ چلانے کے سلسلے میں یو اے پی اے کی دفعہ 45(1) کا اطلاق ہو گا۔
اس سے پہلے لیفٹننٹ گورنر نے اکتوبر 2023 میں مودی سرکار سے اجازت لی تھی کہ تعزیراتِ ہند کی نفرت انگیزی سے متعلق دفعات کے تحت ان دونوں شخصیات کے خلاف مقدمات چلائے جائیں، منافرت پھیلانے کی دفعات کے تحت کسی کے خلاف مقدمہ چلانے کے لیے حکومت کی اجازت لینا ضروری ہوتا ہے۔
یو اے پی اے کہ دفعہ (1)45 کا تعلق غیر قانونی سرگرمیوں، دہشت گردانہ کارروائیوں اور دہشت گرد تنظیموں سے نمٹنے سے متعلق ہے، اس کے تحت کسی بھی عدالتی کارروائی سے قبل وفاقی یا صوبائی اتھارٹی سے اجازت لینے کی شرط رکھی گئی ہے۔
ان دونوں شخصیات کے خلاف شکایت سشیل پنڈت نے 28 اکتوبر 2010 کو پولیس میں درج کرائی گئی، اپنی شکایت میں سشیل پنڈت نے مؤقف اختیار کیا تھا کہ سیاسی قیدیوں کی رہائی سے متعلق ایک کمیٹی کی منعقدہ کانفرنس میں کشمیر کو بھارت سے الگ کرنے پر تبادلہ خیال کیا گیا تھا۔

سشیل پنڈت نے شکایت میں یہ مؤقف بھی اختیار کیا تھا کہ دونوں مقررین نے کانفرنس میں کشمیر کی بھارت سے آزادی کے لیے تمام ممکنہ کوششیں کی جانی چاہیے، انہوں نے عدالت کے سامنے ان تقریرروں کی ریکارڈنگ بھی پیش کی تھی، شکایت میں نامزد کیے گئے سید گیلانی اور پروفیسر سید عبدالرحمٰن گیلانی کا انتقال ہو چکا ہے۔
سشیل پنڈت کی شکایت پر عدالت نے 27 نومبر 2010 کو دِلی پولیس کو اس سلسلے میں ایک ایف آئی آر درج کرنے کا حکم دیا تھا۔
بھارت کی اپوزیشن جماعتوں کانگریس اور کمیونسٹ پارٹی نے اروندھتی رائے اور پروفیسر شیخ شوکت کے خلاف کانفرنس کے انعقاد کے 14 برس بعد یو اے پی اے کے تحت مقدمہ چلانے کی منظوری دینے کو منطق کے منافی قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ یہ فسطائی ذہنیت کا بھی عکاس ہے۔
حکمران جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی نے لیفٹننٹ گورنر کے فیصلے کا دفاع کیا ہے اور کہا ہے کہ ملک کی سالمیت کے خلاف سازش کرنے والوں کو قانون کے شکنجے میں لا کر جواب دہ بنانا چاہیے۔
اروندھتی رائے عالمی شہرت یافتہ مصنفہ ہیں، انہیں معروف ادبی انعام بکر پرائز بھی مل چکا ہے، اروندھتی انسانی حقوق کی کارکن بھی ہیں، وہ بھارت کی حکمران جماعت بی جے پی کی سخت ناقد تصور ہوتی ہیں۔

Recent Posts

امیشا پٹیل نے” غدر تھری” میں کام کرنے کی شرط رکھ دی

ممبئی (قدرت روزنامہ)بالی ووڈ کی سینئر اداکارہ امیشا پٹیل کا کہنا ہے کہ وہ سنی…

1 hour ago

گرفتار کرکے پوچھا گیا کہ بلاول کی پارٹی جوائن کریں گی یا مریم نواز کی؟ شاندانہ گلزار کا قومی اسمبلی میں خطاب

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) رکن قومی اسمبلی شاندانہ گلزار کا کہنا ہے کہ مجھے گرفتار…

1 hour ago

رمیز راجہ نے اپنی زندگی کا ایک ”حیران کن‘‘ واقعہ سنادیا

لاہور (قدرت روزنامہ) معروف پاکستانی کمنٹیٹراور سابق کرکٹر رمیز راجہ نے ضیاء الحق کے دورا…

1 hour ago

موجودہ حکومت نے نوجوانوں کےلیے کوئی پالیسی نہیں بنائی،جمال رئیسانی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وفاقی بجٹ پر پیپلزپارٹی کے نوجوان ایم این اے نوابزادہ جمال…

1 hour ago

بالی ووڈ اداکارہ سوناکشی سنہا نے اپنے دوست ظہیر سے شادی کرلی، خوبصورت تصاویر بھی سامنے آگئیں

ممبئی (قدرت روزنامہ ) بالی وڈ کی معروف اداکارہ سوناکشی سنہا نے اپنے مسلمان دوست…

2 hours ago

علی محمد خان کا بینظیر بھٹو کے قتل پر جوڈیشل کمیشن بنانے کا مطالبہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) پی ٹی آئی کے سینئر رہنما اور رکن قومی اسمبلی علی…

2 hours ago