والد سے محبت کا عالمی دن،مریم نے نوازشریف کے بارے میں کیا کہا ؟

لاہور (قدرت روزنامہ ) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ شفیق باپ سایہ دار شجر کی مانند ہے، جس کا کوئی نعم البدل نہیں، ہر والد کی خاموش قربانیوں کو تسلیم کرنا چاہئے جو اکثر نظر انداز کر دی جاتی ہیں۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا والد سے محبت کے عالمی دن پر اپنے پیغام میں کہنا تھا کہ آج اپنے بچوں کی پرورش اور رہنمائی میں والد کے انمول کردار کو تسلیم کرنے کا دن ہے، بہتر مستقبل کو یقینی بنانے کیلئے باپ کی قربانیوں کو بھی تسلیم کیجئے، والد شجر سایہ دار ہے جو تپتی دھوپ میں بچوں کیلئے گھنا سایہ بن جاتا ہے۔انہوں نے کہا کہ اولاد کی تربیت اور بہتر پرورش میں والد کے شفیق کردار کی اہمیت کو سمجھنے کی ضرورت ہے، شفیق باپ سایہ دار شجر کی مانند ہے، جس کا کوئی نعم البدل نہیں۔مریم نواز نے اپنے والد کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ اپنی ہر کامیابی والد گرامی میاں نواز شریف کے نام کرتی ہوں جو ہر مشکل میں میرا حوصلہ ہیں، خوش قسمت ہوں جو نواز شریف جیسے والد گرامی ملے، ان کی بیٹی ہونے پر ناز ہے، ہر روز والد محترم سے دعائیں لے کر نکلتی ہوں اور واپس آ کر سب سے پہلے انہیں سلام کرتی ہوں۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے نوجوان نسل کو نصیحت کرتے ہوئے کہا کہ والدین کی عزت وتکریم کرنے والے، اف تک نہ کہنے والے دنیا و آخرت میں سرخرو ہوتے ہیں۔
عزیز تر مجھے رکھتا ہے وہ رگ جاں سے۔۔۔ یہ بات سچ ہے مرا باپ کم نہیں ماں سے

Recent Posts

پشاور: الیکشن ٹریبونل کا انتخابی عذر داریوں میں فریقین کی حاضری یقینی بنانے کیلئے اشتہار دینے کا حکم

پشاور (قدرت روزنامہ ) الیکشن ٹریبونل نے انتخابی نتائج کیخلاف دائر درخواستوں میں فریقین کی…

46 mins ago

عمران خان کی نااہلی کیخلاف زیر التواء اپیل کی جلد سماعت کیلئے درخواست دائر

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) بانی پی ٹی آئی اور سابق وزیر اعظم عمران خان نے اپنی…

1 hour ago

وزیر اعلیٰ پنجاب نے خوشاب میں جھولا گرنے کے واقعہ کا نوٹس لے لیا

لاہور( قدرت روزنامہ )وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے خوشاب جوہر آباد میں جھولا گرنے…

1 hour ago

سوناکشی سنہا اور ظہیر اقبال نے شادی کیلئے 23 جون کا انتخاب کیوں کیا؟ دلچسپ انکشاف

ممبئی (قدرت روزنامہ) بالی ووڈ کی مست نینوں والی معروف اداکارہ سوناکشی سنہا اور اداکار…

1 hour ago

پاکستان کرکٹ ٹیم میں ٹیلنٹ بہت لیکن استحکام نہیں : آسٹریلوی کرکٹر

میلبورن (قدرت روزنامہ )آسٹریلوی ٹیسٹ کرکٹر عثمان خواجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان میں کرکٹ…

2 hours ago

45 ہزار بجلی کا بل، بھارتی شہری کا گھر میں موم بتیاں جلانے کا اعلان

نئی دہلی (قدرت روزنامہ )پورا دن کچھ گھنٹوں کی دستیاب بجلی جبکہ ہزاروں کا بجلی…

2 hours ago