خیرپور: قومی شاہراہ پر بس الٹ گئی، ڈرائیور سمیت 4 افراد جاں بحق،14 زخمی

خیرپور (قدرت روزنامہ )خیرپور کے قریب قومی شاہراہ پر بس الٹنے کے باعث ڈرائیور سمیت 4 مسافر جاں بحق اور 14 زخمی ہوگئے .
پولیس کے مطابق بس تیز رفتاری اور اوورٹیکنگ کے باعث الٹی، زخمیوں اور لاشوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے، زخمیوں میں سے 3 کی حالت تشویشناک ہے .

پولیس حکام کا بتانا ہے کہ مسافربس کراچی سے سکھر جارہی تھی ، حادثے کے شکار افراد کا تعلق روہڑی سے ہے . حادثے کے مقام پر ریسکیو حکام کی امدادی کارروائیاں جاری ہیں .

. .

متعلقہ خبریں