ضلع کرم ؛بارودی مواد کے دھماکے میں 2افراد جاں بحق،4کی حالت تشویشناک

ضلع کرم(قدرت روزنامہ)ضلع کرم میں بارودی مواد کے دھماکے میں 2افراد جاں بحق اور 5زخمی ہو گئے،جن میں 4افراد کی حالت تشویشناک ہے .
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق سینٹرل کرم میں سڑک کنارے بارودی مواد زور دار دھماکے سے پھٹ گیا جس کے نتیجے میں 2افراد جاں بحق ہو گئے، ریسکیو ذرائع کے مطابق دھماکے سے کار تباہ ہو گئی جبکہ 5افراد زخمی ہو گئے،لاشوں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا، پولیس کے مطابق دھماکے میں 4زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے .

. .

متعلقہ خبریں