کراچی میں آج شدید گرمی پڑنے کا امکان، شدت 42 ڈگری تک محسوس کی جائیگی


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)کراچی کے درجہ حرارت میں آج معمولی اضافے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات نے بتایا کہ شہر قائد کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 38 ڈگری سینٹی گریڈ تک جاسکتا ہے جبکہ دن میں گرمی کی شدت 42 ڈگری سینٹی گریڈ تک محسوس کی جا سکتی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق ہوا میں نمی کا تناسب 70 فیصد ہے اور سمندری ہوائیں 15سے17کلو میٹرفی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں۔
دوسری جانب محکمہ موسمیات نے بلوچستان کے موسم کے حوالے سے بتایا کہ وادی کوئٹہ اور گردونواح میں مطلع صاف، موسم خشک اور معتدل رہنے کا امکان ہے۔
ادھر قلات، زیارت، مستونگ، پشین، قلعہ سیف اللہ، شمالی علاقوں میں بھی موسم معتدل رہے گا جبکہ بلوچستان کے جنوبی اور وسطی علاقوں میں موسم گرم رہنےکا امکان ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز سبی 48 ڈگری سینٹی گریڈ کے ساتھ ملک کا گرم ترین شہر رہا۔

Recent Posts

پشاور: الیکشن ٹریبونل کا انتخابی عذر داریوں میں فریقین کی حاضری یقینی بنانے کیلئے اشتہار دینے کا حکم

پشاور (قدرت روزنامہ ) الیکشن ٹریبونل نے انتخابی نتائج کیخلاف دائر درخواستوں میں فریقین کی…

2 hours ago

عمران خان کی نااہلی کیخلاف زیر التواء اپیل کی جلد سماعت کیلئے درخواست دائر

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) بانی پی ٹی آئی اور سابق وزیر اعظم عمران خان نے اپنی…

2 hours ago

وزیر اعلیٰ پنجاب نے خوشاب میں جھولا گرنے کے واقعہ کا نوٹس لے لیا

لاہور( قدرت روزنامہ )وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے خوشاب جوہر آباد میں جھولا گرنے…

2 hours ago

سوناکشی سنہا اور ظہیر اقبال نے شادی کیلئے 23 جون کا انتخاب کیوں کیا؟ دلچسپ انکشاف

ممبئی (قدرت روزنامہ) بالی ووڈ کی مست نینوں والی معروف اداکارہ سوناکشی سنہا اور اداکار…

2 hours ago

پاکستان کرکٹ ٹیم میں ٹیلنٹ بہت لیکن استحکام نہیں : آسٹریلوی کرکٹر

میلبورن (قدرت روزنامہ )آسٹریلوی ٹیسٹ کرکٹر عثمان خواجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان میں کرکٹ…

3 hours ago

45 ہزار بجلی کا بل، بھارتی شہری کا گھر میں موم بتیاں جلانے کا اعلان

نئی دہلی (قدرت روزنامہ )پورا دن کچھ گھنٹوں کی دستیاب بجلی جبکہ ہزاروں کا بجلی…

3 hours ago